بھاری صنعتوں کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 کے تحت بھاری صنعتوں کی وزارت کی وسطی مہم جاتی پیش رفت
خصوصی مہم 4.0 کے تحت اسکریپ کے نمٹانے سے اب تک 1.44 کروڑ کی آمدنی ہوئی
8.8 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی جو ہدف کی کُل جگہ کا تقریباً 34 فیصد ہے
ہندوستان میں 559 سے زیادہ مقامات پر سوچھتا ہم چلائی جارہی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 OCT 2024 12:16PM by PIB Delhi
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملوں کو سلجھانے کے عزت مآب وزیراعظم کے وِژن سے تحریک پاکر، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) اپنی مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں (سی پی ایس ای) اور آٹونومس باڈیز (اے بی) کے ساتھ جاری خصوصی مہم4.0 کے اصل مرحلے میں سرگرم طریقے سے شامل ہے، جو 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک چلے گی۔
مہم کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کی گئی ، جیسا کہ 8.8 لاکھ مربع فٹ جگہ کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا ہے، جو ہدف کی کُل جگہ کا 34فیصد سے زیادہ ہے، 15000 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں سے 4700 فزیکل فائلوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور 2900 سے زیادہ ڈیجیٹل فائلوں کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکریپ نمٹانے سے 1.44 کروڑ روپئے کی آمدنی بھی ہوئی ہے۔
سی پی ایس ای اور خودمختار اداروں کے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس (جسے پہلے ٹوئیٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 300 سےزیادہ ٹوئٹ پوسٹ کیے گئے تھے، جن میں خصوصی مہم 4.0 کے تحت کی گئی اہم سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ایم ایچ آئی کے تحت آنے والے سی پی ایس ای / اے بی اپنی تنصیبات ، جیسے کارپوریٹ دفاتر، علاقائی دفاتر، مینوفیکچرنگ اکائیاں/ پلانٹ، پروجیکٹ کے مقامات وغیرہ میں صفائی ستھرائی کے کام میں سرگرم طریقے سے شامل ہیں۔ پورے ہندوستان میں 559 سے زیادہ مقامات پر خصوصی مہم چلائی گئی، جس سےمہم کے کُل ہدف کا 85فیصد ہدف حاصل ہوا۔
اس کے علاوہ خصوصی مہم 4.0 کے دوران ایم ایچ آئی کے تحت سی پی ایس ای/ اے بی کے ذریعے اپنائے گئے بہترین طور طریقے اس طرح ہیں:
- بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹیڈ(بی ایچ ای ایل) کی بھوپال اکائی نے اپنے صفائی ملازمین کے ساتھ مل کر ٹاؤن شپ اور فیکٹری کی جگہوں میں صفائی مہم چلائی۔ صفائی ملازمین کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے لئے میڈیکل جانچ کیمپ بھی لگایا گیا۔
- بریتھ ویٹ برن اینڈ جیسپ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹیڈ نے ایک غیرسرکاری تنظیم (دی رفیوج) کے ساتھ ملکر مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں واقع اپنے اسکول میں یتیم بچوں کے لیے ڈرائنگ کمپٹیشن کا انعقادکیا۔
- برج اینڈ روف کمپنی (انڈیا) لمیٹیڈ نے اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کوٹوا گاؤں میں سوچھتا مہم چلائی۔ تقریباً 12 ٹن کچرا ہٹایا گیا اور گاؤں تک پہنچنے کے لیے مناسب سڑک بنانے کی غرض سے کنکریٹ بچھائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے ایک بیداری مہم بھی منعقد کی گئی، جس میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے استعمال کے نقصان دہ اثرات کو دور کرنے کے لیے ان کی صحت سے متعلق فوائد پر زور دیا گیا۔
- برج اینڈ روف کمپنی (انڈیا) لمیٹیڈ نے کولکاتا، مغربی بنگال میں خاص طور سے اہل محروم بچوں کے لیے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔
-----------------------
ش ح۔ف ا۔ ع ن
U NO: 1435
(ریلیز آئی ڈی: 2066013)
وزیٹر کاؤنٹر : 51