مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر، ریاستی وزیر برائے مواصلات اور دیہی ترقی نے
آئی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے24 اورآئی ایم سی24 کے موقع پر صنعت کے سی ٹی او سے ملاقات کی
نیو انڈیا ‘میڈ فار انڈیا’ سے ‘میڈ از انڈیا’ میں منتقل ہو گیا ہے: ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر
Posted On:
17 OCT 2024 8:55PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے24 اور آئی ایم سی24 کے سائیڈ لائنز پر ٹیک لیڈروں کے ساتھ ناشتے پر میٹنگ کی۔ اجتماع نے سی ٹی اوز کے لیے ایک کھلا فورم پیش کیا تاکہ وہ درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کریں اور ممکنہ حل تلاش کریں۔ ڈاکٹر پیمسانی نے مختلف حکومتی اقدامات کے بارے میں بصیرت کا اشتراک بھی کیا اور حاضرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل کو مشترکہ طور پر تشکیل دینے کے لیے اپنی تجاویز کا اشتراک کریں۔میٹنگ میں ممتاز ٹیلی کام کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے سی ٹی اوز اور صنعت کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سی-ڈوٹ، بھاٹی ایئرٹیل ، ریلائنس جیو، VI،ایریکسن ،کویلکوم ،ایس ٹی ایل ،آلٹیرا ،ایج کور،ایسٹرو م اینڈ ایزو فائی شامل ہیں۔
ہندوستان کے ٹیلی کام سفر کے اگلے مرحلے کے لیے اپنے وژن کا اشتراک کرتے ہوئے، ڈاکٹر پیمسانی نے کہا کہ‘‘ہندوستان کی ٹیلی کام کہانی ایک بدلاؤ ہے۔ایک دہائی پہلے،ہم محض سروس ڈیلیوری مارکیٹ تھے۔آج، ہم 5جی، آئی او ٹی ماحولیاتی نظام، اور مقامی ٹیک مینوفیکچرنگ میں آگے ہیں۔نیو انڈیا‘میڈ فار انڈیا’ سے ‘میڈ از انڈیا’ کی طرف بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے اس تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ‘آتم نر بھر بھارت’مشن کے ذریعے خود انحصاری کے عزم کی دور اندیش قیادت کو دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ان کی عمدگی کی اٹل جستجو، جدت طرازی، کاروباری صلاحیتوں اور مقامی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں کے ساتھ مل کر، ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔’’
ڈاکٹر پیمسانی نے ہندوستانی ٹیلی کام ایکو سسٹم کو تقویت دینے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی او ٹی) کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کے مقامی ڈیزائن، ترقی، پروٹو ٹائپنگ اور کمرشلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کے بارے میں بات کی۔60 ملین ڈالر کے سالانہ بجٹ کے ساتھ، فنڈ 5جی، 6جی، آئی او ٹی، اور ایک ایم2 ایم میں منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔ اس نے ملک بھر میں سو 5جی لیبز سمیت متعدد اقدامات کی مالی اعانت فراہم کی ہے۔
مزید برآں، انہوں نے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات میں گھریلو مینوفیکچرنگ، سرمایہ کاری، اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات خاص طور پر 2021 میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم پر تبادلہ خیال کیا۔پانچ سالوں کے دوران 1.4 بلین ڈالر کے اخراجات کے ساتھ، یہ اسکیم کمپنیوں کو مقامی آراینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اضافی مراعات فراہم کرتی ہے۔اس نے پہلے ہی 450 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور تقریباً 6 بلین ڈالر کی آمدنی فروخت سے پیدا کی ہے۔
انہوں نے ٹیلی کام لیڈروں کو ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی کی کوششوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘آپ کا کام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نیٹ ورکس صرف بنیادی ڈھانچہ ہی نہیں بلکہ ڈیجیٹل شمولیت،اقتصادی ترقی، اور تکنیکی خودمختاری کے مضبوط دعویدار ہیں۔ ’’
انہوں نے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز جیسے ایج کمپیوٹنگ اور کوانٹم کمیونیکیشنز کو ‘لیب سے زندگی تک’ لانے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ ہمارا موقع ہے کہ ہم 6جی کے رول آؤٹ کی قیادت کریں اور ایسی شراکتیں بنائیں جو انڈسٹری 4.0 اور اسمارٹ سٹیز کے لیے نئے کاروباری ماڈلز کو کھولے گی’’۔
صنعت کے رہنماؤں نے 5جی کے استعمال کے مزید کیسز بشمول نیرو بینڈ آئی ٹیز کے لیے ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹاور کے بہتر بیک ہال فائبرائزیشن پر بھی زور دیا۔
یہ بات چیت اورپیش رفت نئی دہلی میں جاری ڈبلیو ٹی ایس اے24 اور آئی ایم سی24کے ضمنی پروگراموں کا حصہ ہیں۔ یہ تقریب ہندوستان کے ڈیجیٹل سفر میں ایک نئے باب کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما بننے کے ملک کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ڈبلیو ٹی ایس اے2024 ہندوستان کے لیے اوپن آر اے این اور 6جی سے لے کراےآئی سے چلنے والے نیٹ ورکس اور سائبر سیکیورٹی تک عالمی معیارات پر گفتگو کی قیادت کرنے کا ایک منفرد موقع پیش کرتا ہے۔ آئی ایم سی 2024، ایشیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل فورم، ہندوستان کی تکنیکی صلاحیت کو ظاہر کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
***********
ش ح – ش ت – م ش
U. No.1428
(Release ID: 2065978)
Visitor Counter : 46