مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھی خصوصی مہم

Posted On: 17 OCT 2024 7:19PM by PIB Delhi

 ٹیلی مواصلاتی محكمے  میں چوتھی خصوصی مہم  زوروں پر ہے۔ اسے نئی دہلی كے سنچار بھون میں واقع محكمے كے ہیڈکوارٹر میں اور پورے ہندوستان میں منسلک، ماتحت، فیلڈ دفاتر اور سركاری زمرے كے اداروں میں عمل میں لایا جا رہا ہے۔ مہم کی نگرانی مواصلاتی سیکرٹری ذاتی طور پر کر رہے ہیں۔

مہم پر عمل کے مرحلے میں پہلے دو ہفتوں کے دوران، 85 فیصد پارلیمانی اراكین كے حوالہ جات، 93 فیصد عوامی شکایات، 94 فیصد عوامی شکایات کی اپیلیں اور 75 فیصد ریاستی حکومت کے حوالہ جات سے رجوع كیا گیا  یا ان كا نمٹارا کیا  گیا۔

اسکریپ ہٹانے اور دفتر کی جگہ خالی کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مہم کی کامیابی کی ایک قابل ذکر مثال مغربی بنگال میں بی ایس این ایل کے مقام سے لیے گئے پہلے اور بعد کی صفائی کی تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہے:

بہترین طرز عمل

عوام رخی اقدام کے طور پر ایک موبائل ایپلیکیشن "ایک پیڑ  ماں کے نام" کا آغاز کیا گیا ہے جو ماحولیاتی ذمہ داری کو ذاتی رابطے کے ساتھ جوڑتا ہے۔ اس میں لوگ اپنی والدہ محترمہ کے اعزاز میں ایک درخت لگا سکتے ہیں اور وقف شدہ درخت کے مقام، عرض البلد، طول البلد اور ٹائم اسٹیمپ کو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں انہیں ہر 30 دن میں ایک نئی تصویر اپ لوڈ کرکے درخت کی نشوونما کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت ہے۔

سائبر سوچھتا پہل کے ایک حصے کے طور پر، ٹیلی کام سینٹرز آف ایکسیلنس انڈیا  اور نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی  گاندھی نگر کے درمیان ٹیلی مواصلاتی سیکیورٹی پر سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

5 جی كو شہریوں کی روزمرہ زندگی كا حصہ بنانے کے لیے، ملک بھر كے 100 اداروں میں مقامی طور پر تیار کردہ 5 جی  ٹیکنالوجی کے ساتھ لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ایک اختراعی عمل کے طور پر پورے ہندوستان میں محکمے کے فیلڈ دفاتر میں صفائی مہم کو فروغ دینے کے لیے سووچھتا ایکشن پلان کے فنڈز سے صفائی مہم کی خاطر محكمے کی ہر فیلڈ یونٹ کے لیے الگ الگ رقم مختص کی گئی ہے۔

*****

U.No:1420

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065924) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Tamil