سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا اور  زیرالتوا معاملات کو کم کرنے کے لیے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خصوصی مہم 4.0 زوروں پر


ڈی ایس ٹی کے تحت خود مختار اداروں اور ماتحت دفاتر میں بڑے پیمانے پر شرکت، اب تک 304 صفائی کی  ضرورت والے مقامات کا احاطہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 85,593 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی

فیس بک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارموں پر متعدد ٹویٹس اور پوسٹس کے  توسط سے سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور مہم کی وکالت کرنے کا کام کیا گیا، جس کی وجہ سے #Specialcampaign4 سوشل میڈیا پر بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے

Posted On: 17 OCT 2024 12:10PM by PIB Delhi

حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0، جس میں محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نوڈل محکمے  کے طور پر کام کررہے ہیں، نے خاصی رفتار حاصل کی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیاری کا مرحلہ (16 تا 30 ستمبر 2024) 30 ستمبر 2024 کو ختم ہوا اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوا۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے جس کا اظہار ڈی ایس ٹی کے تحت ملک بھر کے تمام خود مختار اداروں اور ماتحت دفاتر کی بڑے پیمانے پر شرکت سے بھی ہورہا ہے۔

مختلف خود مختار اداروں اور ڈی ایس ٹی کے ماتحت دفاتر کی طرف سے پہلے ہی 304 صفائی مہم چلائی جا چکی ہے جو کہ تیاری کے مرحلے کے دوران 257 مہم کے مقامات کے ہدف سے متجاوزہے۔ یہ کارکردگی کو بڑھانے کے لیے محکمہ کے تحت مختلف دفاتر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان صفائی مہموں کے نتیجے میں 84 ہزار مربع فٹ سے زائد جگہ خالی کرائی گئی ہے۔ عوامی شکایات (پی جی) اور اس کی اپیلوں کو نپٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ 42 پی جی کے ہدف میں سے 24 پی جی کانپٹارہ پہلے ہی کیا جاچکا ہےاور 8 میں سے 4 اپیلیں بھی نمٹا دی گئی ہیں۔ ہدف بنائے گئے 8 میں سے 2 وی آئی پی ریفرنسز کے جوابات بھی دیے گئے ہیں۔

2 سے 14 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کی کامیابیوں کی پیشرفت حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

پیرامیٹر

ایس سی 4.0 میں ہدف

14 اکتوبر2024 تک حصولیابی

  1.  

صفائی مہم

257

304

  1.  

ایم پیز کے ریفرینسز

8

2

  1.  

پارلیمانی ایشورینسز

1

0

  1.  

آئی ایم سی ریفرینسز

0

0

  1.  

ریاستی حکومتوں کے ریفرنسز

0

0

  1.  

عوامی شکایات

42

24

  1.  

عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں

8

4

  1.  

پی ایم او ریفرنسز

0

0

  1.  

ضابطوں؍ پروسیس کو سہل بنانا

0

0

  1.  

نظر ثانی کی منتظرفزیکل فائلنگ

26,496

2,760

  1.  

نظر ثانی کیلئے رکھی گئی ای فائلیں

383

296

  1.  

خالی کی گئی جگہ(مربع فٹ)

84,593

  1.  

موصولہ محصول

(کروڑ روپے میں)

0

 

نفاذ کے مرحلے کے دوران، ڈی ایس ٹی تیاری کے مرحلے میں شناخت کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی ایس ٹی کے دفاتر کی طرف سے روزانہ ٹویٹس اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں جس میں #SpecialCampaign4.0 سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

**************

 

ش ح ۔ م م۔ ص ج

U. No.1415



(Release ID: 2065882) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil