مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے  آئی ایم سی 2024 کے ساتھ امیرسیو ٹیکنالوجیز ، ڈی 2 ایم  ، 5 جی براڈکاسٹنگ اور ڈیجیٹل ریڈیو ٹیکنالوجیز پر اجلاسوں کے ساتھ  نشریاتی شعبے میں‘ ابھرتے رجحانات اور ٹیکنالوجیز ’کے موضوع  پر ایک  سمپوزیم کا انعقاد کیا

Posted On: 17 OCT 2024 3:09PM by PIB Delhi

آج  نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی 2024)کے موقع  پر ‘نشریاتی شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور ٹیکنالوجیز’ کے موضوع ایک سمپوزیم  کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سمپوزیم میں نشریاتی صنعت میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تبدیلی کی صلاحیت اور عملی اطلاق کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر امیرسیو ٹیکنالوجیز، ڈی 2 ایم، 5 جی براڈکاسٹنگ اور ڈیجیٹل ریڈیو پر توجہ دی گئی۔ 100 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی شرکاء، جن میں نشریاتی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز، ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے، ڈیوائس مینوفیکچررز اور حکومت کے نمائندے شامل تھے، اس معلوماتی مباحثے میں شامل ہوئے اور ڈیجیٹل دور میں نشریات کے مستقبل کو دریافت کیا۔

سمپوزیم کو تین مسلسل سیشنز میں تقسیم کیا گیا تھا جو نشریاتی شعبے کی تشکیل میں اہم موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان سیشنز کی صدارت معروف صنعت کے رہنماؤں اور حکومتی افسران نے کی، جن میں جناب وِشال آریا، ہیڈ آف ٹیکنالوجی، ٹاٹا پلے لمیٹڈ؛ جناب اشوک کمار، ڈی ڈی جی، ڈی او ٹی؛ اور جناب سید توصیف عباس، ڈی ڈی جی، ڈی او ٹی شامل تھے۔ ان سیشنز کو ماہرینِ فن نے اپنے خیالات سے مزین کیا، جن میں نشریاتی شعبے، ڈیوائس اور نیٹ ورک مینوفیکچررز کے ماہرین شامل تھے۔

پہلا سیشن، جس کا عنوان ‘نشریاتی منظرنامے میں امیرسیو ٹیکنالوجیز کا استعمال’ تھا، میں بحث کی گئی کہ کیسے آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر)، ورچوئل ریئلٹی (وی آر)، اور مکسڈ ریئلٹی (ایم آر)  جیسی ٹیکنالوجیز نشریاتی مواد کی تخلیق اور استعمال میں انقلاب لا سکتی ہیں۔ نشریاتی ماہرین کے ساتھ ٹیکنالوجی انوویٹرز نے مختلف استعمال کے کیسز پیش کیے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ امیرسیو ٹیکنالوجیز کیسے ناظرین کی دلچسپی کو بڑھا سکتی ہیں، زیادہ بھرپور تجربات تخلیق کر سکتی ہیں، اور میڈیا کے مواد کی ترسیل کے مستقبل کو نئے سانچے میں ڈھال سکتی ہیں۔

دوسرا سیشن،‘ڈی 2 ایم اور5 جی براڈکاسٹنگ: مواقع اور چیلنجز’ کے عنوان سے تھا، جس میں دو بڑے تکنیکی معیارات، یعنی اے ٹی ایس سی 3.0 اور5 جی  براڈکاسٹنگ (جی پی پی 3معیار پر مبنی) پر گفتگو کی گئی، تاکہ مواد کو براہ راست موبائل ہینڈ سیٹس پر وصول کرنے میں سہولت پیدا کی جا سکے، جس سے صارفین کے میڈیا تک رسائی اور استعمال کے طریقے میں ممکنہ طور پر بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ اس سیشن میں آزمائشی منصوبے اور چیلنجز جیسے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت، اسپیکٹرم، اور اینڈ ڈیوائس ایکو سسٹم وغیرہ پر بھی گفتگو ہوئی۔

تیسرا سیشن، ‘بھارت میں ڈیجیٹل ریڈیو ٹیکنالوجی: نفاذ کی حکمت عملی’ کے عنوان سے تھا، جس میں بھارتی مارکیٹ کے لیے ڈیجیٹل ریڈیو کے نفاذ کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے ڈیجیٹل ریڈیو کے فوائد پر بحث کی، جن میں بہترین آواز کا معیار، اسپیکٹرم کی کارکردگی، اور ملٹی میڈیا خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ ساتھ ہی موجودہ اینالاگ نیٹ ورکس کے ساتھ باہمی عملیت میں چیلنجز اور ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ کی طرف آسانی سے منتقلی کو ممکن بنانے کے حل بھی زیرِ غور آئے۔

یہ مباحثے بھارت میں نشریاتی شعبے کی مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں، تاکہ ایک جامع اور جدید نشریاتی نظام کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیشن کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر (بی اینڈ سی ایس)، ٹی آر اے آئی، سے advbcs-2@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*******

UR-1403

(ش ح۔ اس ک )


(Release ID: 2065855) Visitor Counter : 72


Read this release in: Tamil , English , Hindi