سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے میں سیلف پاورڈ  انڈور ایئر کوالٹی پر مبنی  بھارت کے پہلے ہوائی اڈے کی سہولت کو وقف کیا


اب ہم بایو  ای 3 پالیسی جیسے اقدامات کے ذریعے اگلے صنعتی انقلاب کی تیاری کر رہے ہیں:مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مرکزی وزیر نے راجیو گاندھی سنٹر آف بایو ٹکنالوجی میں ایس سی/ایس ٹی کسانوں اور کاریگروں کی میٹنگ سے خطاب کیا

Posted On: 17 OCT 2024 5:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس اور ٹکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہندوستان کے پہلے خود سے چلنے والی انڈور ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کی سہولت پر مبنی ہوائی اڈے کی نقاب کشائی کی۔

آف گرڈ ایئر کوالٹی مانیٹر مقامی طور پر دستیاب مواد سے تیار کردہ سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی کے ذریعہ تیار کردہ دیسی انڈور سولر سیلس سے چلتا ہے۔

بعد میں ایک تقریب میں ایس سی / ایس ٹی300 کسانوں اور کاریگروں سے ملاقات کی جو بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل-راجیو گاندھی سنٹر فار بائیو ٹیکنالوجی (بی آر آئی سی- آر جی سی بی)  اور سودیشی سائنس موومنٹ-کیرالہ (ایس ایس ایم-کے) کے زیر قیادت مختلف پروجیکٹوں کے استفادہ کنندگان ہیں۔ راجیو گاندھی سنٹر فار بایو ٹکنالوجی کیمپس، ترواننت پورم میں مرکزی وزیر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6Q3.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان اب اگلے صنعتی انقلاب کی تیاری کر رہا ہے، اوربایو ای3 پالیسی جیسے اقدامات اس کے لیے معاون  ثابت ہوں گے۔ بایو ٹیکنالوجی، خلا، زراعت کے شعبوں پر بنیادی زور دینے کے ساتھ ہندوستان کے لیے عالمی سطح پر ابھرنے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ یہ وقت تخلیقی طور پر سوچنے کا ہے کہ ہمارے کسانوں کی طرف سے کاشت کی جانے والی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کیسے کیا جائے۔ مرکزی وزیر نے ترواننت پورم کو ہندوستان کا سائنسی دارالحکومت بھی قرار دیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q8TV.jpg

 

اس موقع پر مرکزی وزیر نے سائنس ہیریٹیج پروجیکٹ کے حصے کے طور پر شائع شدہ دو کتابوں کا اجرا کیا۔ وزیر نے بی آر آئی سی-آر جی سی بی کے قبائلی ورثہ پروجیکٹ کے تحت چھ کمیونٹی پروجیکٹوں کو بھی لانچ کیا اور تقریب میں ایوارڈ یافتہ کسانوں کو مبارکباد دی۔ آر جی سی بی کے ڈائرکٹر چندر بھاس نارائن، جنہوں نے تقریب کی صدارت کی، نے مرکزی وزیر کو ایک مومنٹو پیش کیا۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ، جناب  وی مرلی دھرن، وی ایس ایس سی ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اننی کرشنن، سی ایس آئی آر- این آئی آئی ایس ٹی کے ڈائریکٹر، سی آندھرا کرشنن، سودیشی سائنس موومنٹ-کیرالہ (ایس ایس ایم-کے) کے صدر، سری کے مرلیدھرن، سودیشی سائنس موومنٹ کیرالہ(ایس ایس ایم-کے)  کے سکریٹری راجیو سی نائر بھی موجود تھے۔

***************

(ش ح۔ع و۔  ع ر)

U:1412


(Release ID: 2065848) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam