وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ محصولات نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت عملدرآمد کے مرحلے کے نصف اول  (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024) میں اہم پیش رفت کی ہے

Posted On: 17 OCT 2024 3:43PM by PIB Delhi

محکمہ محصولات (ڈی او آر) نے خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے میں مختلف اہداف مقرر کیے ہیں۔ اب، عملدرآمد کے مرحلے میں، ڈی او آر کام کی تمام اہم چیزوں، جیسے وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات، فائلوں کا جائزہ اور ختم کرنے وغیرہ میں زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ یہ مہم 2  اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔

ڈی او آر کے تمام افسران مہم کے لیے مقرر کردہ اہداف کے 100 فیصد حصولیابی  کے لیے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے رہے ہیں۔ کام کی جگہ اور گردونواح میں سووچھتا  (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کے دوران کی گئی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس مہم کے تحت 15 اکتوبر 2024  تک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ تقریباً 1003 عوامی شکایات اور 10 وی آئی پی حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ تقریباً 333  ای- فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 77 فائلوں کو جائزہ لینے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 1061 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 506 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ پرانا خستہ حال فرنیچر / فکسچر، دیگر فضلہ / اسکریپ اشیاء اور ای - ویسٹس کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دفتر کی جگہ خالی کرائی  گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں محکمہ کی 189100روپے کی آمدنی  بھی ہوئی ہے۔

ڈی او آر اس رفتار کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ کام کو ٹھکانے لگانے، دفتر اور عوامی احاطے کی صفائی کی کارکردگی  کو یقینی بنایا جاسکے اور ماحول پر مثبت اثر مرتب  ہو۔

************

U.No:1407

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2065821) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil