وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاعی پیداوار نے خصوصی سوچھتا مہم 4.0 کے تحت 1,444 صفائی سرگرمیاں چلائیں

Posted On: 17 OCT 2024 1:31PM by PIB Delhi

ایک ماہ تک جاری رہنے والی سوچھتا مہم 4.0 کے مطابق، دفاعی پیداوار کے محکمے (ٖڈی ڈی پی) نے صفائی کے طریقوں کو شروع کرنے اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یوز) اورمنسلک دفاتر میں تاخیر کو کم کرنے کے ساتھ16اکتوبر 2024 تک1,444 صفائی سرگرمیاں چلائی ہیں۔اس مہم کے وسط تک محکمے نے درج ذیل سنگ میل حاصل کیے ہیں:

  • 16,599 فائلوں/ریکارڈز کا جائزہ لیا گیااور انہیں ضائع  کرنے کے لیے الگ کیا۔
  • تقریباً 1.5 لاکھ میٹرک ٹن اسکریپ/غیر استعمال شدہ اشیاء کو ضائع کرکے 3.80 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ کی جگہ خالی کر دی گئی ہے۔
  • اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 6 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی۔
  • تقریباً 99 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  • 82 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔

قطعی مقاصد اور ایک مضبوط نگرانی کے نظام سے لیس مذکورہ محکمہ خصوصی مہم 4.0 کے تحت طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس اقدام کی پیش رفت کی اعلیٰ سطح پر مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ مہم کے بارے میں عوامی شعور کو سوشل میڈیا، بینرز، پوسٹرز اور پینٹنگ کے دلچسپ مقابلوں سمیت متعدد ذرائع سے  مشتہرکیاجا رہا ہے۔ اس مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے #SpecialCampaign4.0  کے ساتھ ٹیگ کردہ 380 سے زیادہ ٹویٹس کوایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کیا گیا ہے۔

******

 (ش ح۔   ح ن۔ ت ع)

U. No. 1394



(Release ID: 2065717) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil