کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی  نےاہداف کے حصول کے لئے خصوصی مہم 4.0 کو مزید آگے بڑھایا

Posted On: 17 OCT 2024 12:38PM by PIB Delhi

صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) اپنے ذیلی  اداروں کے ساتھ،انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی قابل رہنمائی میں،سوچھتا کوادارہ جاتی بنانے اور محکمے میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کر رہا ہے۔اس مہم نے عمل درآمد کے اپنے پہلے پندرہ روز مکمل کر لئے ہیں اور اس مدت کے دوران، معاملات کو نمٹانے کے لئے ڈی پی آئی آئی ٹی نے وی آئی پی رفرینسز ، پی ایم او رفرینسز ،ایم پی رفرینسز ،ریاستی حکومت  کے رفرینسز  کابینہ کے رفرینسز ،عوامی شکایات /اپیل سے متعلق تمام زیر التوا معاملات کی نشاندہی کی۔اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے 170 صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XK4T.jpg

این سی سی بی ایم بلب گڑھ میں جانچ شدہ نمونوں کے ملبے کو صاف کرنے کے لیے خصوصی صفائی مہم

مہم کے دوران کام کے ماحول کی مجموعی بہتری اور عملے کے کام کے تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ 15.10.2024 تک، 45,933 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 6,854 فائلوں کو ٹھکانےلگایا گیا ہے۔ فزیکل فائلوں اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 12,702 مربع فٹ جگہ خالی  ہونے اور 17,93,152 روپے کی آمدنی  ہونے کی امید ہے۔وی آئی پی  رفرینسز، پی ایم او رفرینسز ،ایم پی رفرینسز ،پی ایم او    رفرینسز  ،ریاستی حکومت کے رفرینسز کابینہ کے رفرینسز ، عوامی شکایات /اپیلوں کے تعلق سے  31-10-2024 تک زیر التوا ء معاملات  کو زیادہ سے زیادہ نمٹانے کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036NEA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A4AK.jpg

خصوصی مہم 4.0 نے دفتر کے صاف ستھرے  ماحول اور مجموعی ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت کی حوصلہ افزائی میں مدد کی ہے۔

***************

ش ح ۔  ف ا  ۔م ش

U. No.1389



(Release ID: 2065700) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil