نیتی آیوگ
نیتی آیوگ بین الاقوامی میتھنول سیمینار اور ایکسپو کا آغاز کرے گاجس سے پائیدار توانائی کے مستقبل کی راہ ہموارہوگی
Posted On:
16 OCT 2024 5:19PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ دوسرے بین الاقوامی میتھنول سیمیناراور ایکسپو 2024 کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، یہ دو روزہ پروگرام 17-18 اکتوبر 2024 کو مانک شا سینٹر، نئی دہلی میں ہوگا۔ نیتی آیوگ کے میتھنول اکانومی پروگرام میں یہ دوسرا بڑا سیمینار ہے۔ ہندوستان میں میتھنول اکانومی کا آغاز ستمبر 2016 میں ہوا تھا جب نیتی آیوگ نے میتھنول انسٹی ٹیوٹ،یو ایس اے کے تعاون سے پہلا سیمینار منعقد کیا تھا۔ 8 سال کے بعد، نیتی آیوگ دنیا میں میتھنول کی پیداوار، ایپلی کیشن، اور اس سے منسلک تکنیکی ترقیات سے متعلق تمام پروجیکٹوں، مصنوعات اورآر اینڈ ڈی اقدامات کی پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینار اور ایکسپو کا اہتمام کر رہا ہے۔
یہ سیمینار میتھنول کی معیشت پر بات چیت کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ہو گا، جس میں عالمی ماہرین، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور محققین کو اکٹھا کیا جائے گا۔ سیمینار کا کلیدی فوکس عالمی توانائی کی منتقلی میں میتھنول کے کردار اورنقل و حمل میں صا ف ستھری توانائی کے استعمال میں کم کاربن ایندھن کے طور پر میتھنول کے عروج کو اجاگر کرنا ہوگا۔نیتی آیوگ نالج پارٹنر کے طور پر میتھنول انسٹی ٹیوٹ، یو ایس اےکے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ حکومت ہند نے مختلف محکموں کے ذریعے زیادہ راکھ والے ہندوستانی کوئلے سے لیکر میتھنول تک، ڈی ایم ای کی پیداوار، 100فیصد میتھنول اور ڈیزل (ایم ڈی15) اور میتھنول کے آمیزش والے پیٹرول سے چلنےوالے انجن میں تبدیل کرنے کےلئے مختلف آراینڈ ڈی پروجیکٹوں کی مدد کی۔ حکومت میتھنول کوکنگ اور پروسیس ہیٹنگ ایپلی کیشنز میں کام کو بھی فروغ دے رہی ہے۔
یہ سیمینارنہ صرف بحث و مباحثے تک محدودہےبلکہ سیمینار کے ساتھ ایک دلچسپ میتھنول ایکسپو کابھی انعقاد ہوگا ، جس میں میتھنول کی پیداوار، ذخیرہ کرنے اور استعمال میں جدید ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ شرکاء کو معروف عالمی کمپنیوں اور تنظیموں کے ساتھ رابطے،تازہ ترین پیشرفت کو دریافت کرنے اور بذات خود اس کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملےگا کہ میتھنول کس طرح نقل و حمل، جہاز رانی، بجلی کی پیداوار اور مزید صنعتوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اہم ہندوستانی صنعتوں جیسے کرلوسکر،اشوک لیلینڈ،وولو پینٹا، ایف سی ٹیک نرجی،ویسمین تھرمل پروسیس ،میٹ فیول ،تھرمیکس،بھیل،این ٹی پی سی اور دفاعی لیبس جیسے این ایم آر ایل نے 100فیصد میتھنول سے چلنے والی بسیں، ٹرک،ایل سی ویز ، جینسیٹ، فیول سیل اور اصلاحات پر مبنی توانائی ایپلی کیشنز، بوائلرز، گیس ٹربائنز اور دیگر جدید ایپلی کیشنزتیار کی۔ ایکسپو میں تمام پروڈکٹس اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔
یہ سیمینار ایک اہم وقت پرہورہا ہے جب ہندوستان میتھنول کی معیشت کے اپنے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔ میتھنول، ایک ہمہ گیر ایندھن ہےجو گھریلو فیڈاسٹاک ، بشمول بائیو ماس، کوئلہ اور قابل تجدید ذرائع سے تیار کیا جاسکتا ہے۔یہ ہندوستان کی صاف ستھرئی توانائی کی منتقلی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی حالت میں ہے۔
چونکہ ہندوستان اپنے سی او پی وعدوں کو پورا کرنے اور عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی میتھنول سیمینار کلیدی موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا جیسے:
- نقل و حمل، شپنگ، اور بجلی کی پیداوار کے لیے صاف متبادل ایندھن کے طور پر میتھنول کا استعمال۔
- توانائی کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے مقامی پیداوار پر زور دیتے ہوئے میتھنول ٹیکنالوجیز کی پائیدار پیداواراور اسکیلنگ۔
- عالمی شراکت داری اور اختراعی تبادلے جو میتھنول کی ترقی پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
تقریباً ایک درجن ممالک کے مقررین بذات خود اور ورچوئل دونوں طریقوں سے شرکت کریں گے۔
بین الاقوامی میتھنول سیمینار 2024 ایک اہم پروگرام ہونے جارہا ہے،جو ہندوستان اور دنیا کو ایک پائیدار، میتھنول سے چلنے والے مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے زمینی بات چیت اور باہمی تعاون کی کوششوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرےگا۔
مزید معلومات کے لیےاس لنک پر کلک کریں:
https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2024-10/International%20Methanol%20Seminar.pdf
***************
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.1380
(Release ID: 2065658)
Visitor Counter : 37