وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے آیوروید آہار کے ساتھ عالمی یوم خوراک 2024 کاجشن


آیوروید آہار متوازن جسم اور دماغ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو

Posted On: 16 OCT 2024 7:37PM by PIB Delhi

سولہ اکتوبر 2024جسے  دنیا’’بہتر زندگی اور مستقبل کے لیے خوراک کا حق‘‘ کے عنوان  سےعالمی یوم خوراک کے طور پر مناتی  ہے، وزارت آیوش اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف 2 (ایس ڈی جی 2)جس کا مقصد بھوک کا خاتمہ اور خوراک کی حفاظت کو بڑھانا ہے،اس کیلئے پوری طرح باعزم ہے۔ آیوش کی وزارت آیوروید آہار کی طاقت کے ذریعے صحت مند، بیماریوں سے پاک اور پائیدار دنیا کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے۔

عالمی یوم خوراک کی اہمیت کو بتاتے ہوئے، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا’’عالمی یوم خوراک کے موقع پر، آئیے یاد رکھیں کہ خوراک کے بارے میں آیوروید کا نقطہ نظر غذاسے بالاتر ہے۔ اس کا مقصد جسم کی پرورش ، دماغ کو  سکون  اور روح کو مطمئن کرنا ہے۔ یہ ہمیں اپنی جڑوں سے دوبارہ جوڑتاہے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔ آئیے آیوروید آہار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، جو خوراک کو توانائی کا ایک ذریعہ نہیں بلکہ متوازن جسم اور دماغ کو برقرار رکھنے میں ایک اہم عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ یہ دن اس بات کی یاددہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ کس طرح مناسب غذا نہ صرف ذاتی صحت بلکہ عالمی غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی کو آیورویدک اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتی ہے۔‘‘

آیوروید غذائی قلت کے بحران سے نمٹنے کے لیے سستی، پائیدار اور غذائیت سے بھرپور غذائی حل اور ساتھ ہی ساتھ خوراک کے مسئلے کی پائیداری فراہم کرتا ہے جو عالمی سطح پر بہت سے خطوں کو متاثر کرتی ہے۔ آیورویدک اصولوں کے مطابق کھانا بہترین دوا ہے، اس طرح صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صحیح طریقے سے صحیح خوراک لیں جو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے کافی غذائیت سے بھرپور ہوں۔ آیوروید آہار کے ارد گرد ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیا راجیش کوٹیچا نے بتایا’’فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس اییاس اے آئی) نے 2021 میں ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے آیوروید آہار کے ضوابط کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد، ہم نے آیوروید آہار کے تصور میں صنعت سمیت متنوع اسٹیک ہولڈر گروپس کی نئی دلچسپی کا مشاہدہ کیا اور یہ اس شعبے میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔‘‘

بھارتیہ تھالی نے غذائیت اور پائیداری پر اپنے نمایاں اثرات کے لیے عالمی توجہ حاصل کی ہے، جیسا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف لیونگ پلانیٹ رپورٹ نے تسلیم کیا ہے۔ پودوں پر مبنی یہ روایتی خوراک، جو اناج، دالوں، دال اور سبزیوں پر مرکوز ہے اورمویشی  پر مبنی غذا کے مقابلے قدرتی وسائل کے استعمال اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا سہرااس کے سر جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر دنیا بھارت کے کھپت کے انداز کو اپناتی ہے تو 2050 تک عالمی خوراک کی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے صرف 0.84 زمین کی ضرورت ہوگی۔

آیوروید آہار کی طاقت اور صلاحیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، پروفیسر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا (این آئی اے) جے پور، جناب انوپم سریواستو نے کہا’’آیوروید آہارکے تصور کی طرف وزارت آیوش کا اختراعی نقطہ نظر، پائیدار ترقی کے ہدف۔2 (ایس ڈی جی 2)کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے،جو بھوک، خوراک کی حفاظت، غذائیت اور پائیداری سے متعلق ہے۔‘‘

اس اصول کی بنیاد پر، آیوش کی وزارت نے خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے نتائج کو بڑھانے کے لیے ’’آیوش ڈائیٹری ایڈوائزری برائے کپوشن مکت بھارت‘‘ متعارف کرایا ہے۔ خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت میں، آیوش پر مبنی خوراک اور طرز زندگی کو حاصل کرتے ہوئے تغذیہ سے بھرپوربھارت کو سمجھنے کی طرف اہم پیش رفت کر رہی ہے۔ آیوش ڈائیٹری ایڈوائزری غذائیت کی کمی کے لیے ایک مخصوص اور موثر طریقہ پیش کرتے ہوئے، روزانہ کے کھانوں میں آیورویدک غذائی اصولوں کو ضم کرکے خطرے میں پڑنے والی آبادیوں کی غذائیت سے متعلق بہبود کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ غذائی قلت کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کی صحت کو فروغ دینے کے قومی مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

آیوش کی وزارت اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح روایتی حکمت کو جدید سائنس کے ساتھ ملانا مسلسل کوششوں کے ذریعے عالمی بھوک سے نمٹنے اور ہر ایک کے لیے صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے موثر حل فراہم کر سکتا ہے۔

جیسا کہ ہم عالمی یوم خوراک 2024 منا رہے ہیں، آیوش کی وزارت قدرتی غذائیت، روک تھام اور تندرستی پر زور دیتے ہوئے آیوروید آہار کے اصولوں کے ذریعے بیماریوں سے پاک دنیا کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ آیوش کے غذائی طریقوں کو اپنانے سے، ہم ایک ایسی دنیا کی طرف بڑھ سکتے ہیں جہاں خوراک صحت اور لمبی عمر کے لیے ایک طاقتور ذریعہ ہو۔ بھارت کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے، آیوش کی وزارت غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے اور سب کے لیے ایک روشن، صحت مند مستقبل بنانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

یہ اعتراف بھارت کو پائیدار خوراک کے طریقہ کار میں ایک رہنما کے طور پرپیش کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح مقامی روایات مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹ سکتی ہیں۔

****

(ش ح۔اص)

UR No.1373


(Release ID: 2065596) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Bengali