وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات کے محکمے نے اپنی تنظیموں کے ساتھ چوتھی خصوصی مہم کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا
ملک بھر میں دس ہزار سے زیادہ مقامات کو صاف کیا گیا اور تقریباً 3.50 لاکھ مربع فٹ جگہیں خالی كرائی گئیں
چوتھی خصوصی مہم کا پلیٹ فارم عام لوگوں میں سائبر فراڈ، کھاتوں میں نامزدگی، كے وائی سی کی تازہ کاری کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
Posted On:
16 OCT 2024 6:49PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کے محکمے نے اپنی تنظیموں (پی ایس بیز، پی ایس ایف آئیز، پی سی آئی سیز، آر آر بیز وغیرہ) کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ چوتھی خصوصی مہم کے دوسرے ہفتے کے دوران اس نے اپنے احاطے اور عوامی مقامات بشمول بس اسٹینڈز، ساحلوں، مندروں اور اسکولوں کا احاطہ کیا۔
ملک بھر میں 10000 سے زیادہ مقامات کو صاف کیا گیا ہے اور تقریباً 3.50 لاکھ مربع فٹ کو خالی کرایا گیا ہے۔ ان خالی جگہوں کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا جیسے صارفین کے لیے لاؤنج ایریا، پارکنگ، اسٹوریج، ملازمین کے لیے کریچ وغیرہ۔
علاوہ ازیں تمام پبلک سیکٹر بینک اور آر آر بیز مہم کے موڈ میں دیگر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جیسے غیر فعال کھاتوں کو چالو کرنا، لاکر معاہدوں کی تجدید، پنشن کی شکایات کا ازالہ اور اکاؤنٹس میں نامزدگی کی تازہ کاری۔ 35 لاکھ سے زیادہ غیر فعال اکاؤنٹس کو فعال کیا گیا ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ نامزدگیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ مہم کے پہلے پندرہ دن میں 20,000 سے زیادہ پنشنروں سے رابطہ کیا گیا تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے اور انہیں پی ایس بیز کے مختلف اقدامات جیسے لائف سرٹیفکیٹ آن لائن جمع کرانا، ڈور سٹیپ بینکنگ کی سہولیات وغیرہ سے آگاہ کیا جا سکے۔
ڈی ایف ایس کی تنظیمیں سائبر فراڈ، کھاتوں میں نامزدگی، کے وائی سی کی تازہ کاری وغیرہ کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے چوتھی خصوصی مہم کے پلیٹ فارم کا استعمال کر رہی ہیں۔
*****
U.No:1365
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2065580)
Visitor Counter : 44