ٹیکسٹائلز کی وزارت
حکومت نےٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت بڑھانے کی اسکیم ’سمرتھ‘کو مارچ 2026 تک تو سیع دی
چار سو 95 کروڑ کے اخراجات کے ساتھ 3 لاکھ افراد کو روزگار سے منسلک ہنر فراہم کرنے کی توقع
Posted On:
16 OCT 2024 6:21PM by PIB Delhi
سمرتھ وزارت ٹیکسٹائل کا مطالبہ اور نوکری پر مبنی ہنر مندی کامرکزی پروگرام ہے۔ سمرتھ اسکیم کوٹیکسٹائل سے متعلقہ ہنر میں 3 لاکھ افراد کو تربیت دینے کے لیے دو سال مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کے لیے بڑھایا گیا ہے جس کا بجٹ 495 کروڑروپے ہے۔
اس اسکیم کا مقصد اس صنعت کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے تاکہ وہ منظم ٹیکسٹائل اور متعلقہ شعبوں میں ملازمتیں پیدا کریں، جس میں کتائی اور بنائی کو چھوڑ کر ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا جائے۔ تربیتی پروگرام اور نصاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معقول بنایا گیا ہے۔
داخلہ سطح کی ہنر مندی کے علاوہ، یہ سکیم ملبوسات اور گارمنٹنگ کے شعبوں میں موجودہ کارکنوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اپ اسکلنگ/ری سکلنگ پروگرام بھی فراہم کرتی ہے۔ سمرتھ روایتی ٹیکسٹائل کے شعبوں جیسے ہینڈلوم، دستکاری، ریشم اور جوٹ کی اپ سکلنگ/ری سکلنگ کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔
اس اسکیم کو نافذ کرنے والے شراکت داروں(آئی پیز)ے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری/انڈسٹری ایسوسی ایشنز، مرکزی/ریاستی حکومتی ایجنسیاں، اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی سیکٹرل تنظیمیں جیسےڈی سی ہنڈلوم ؍ڈی سی ؍ہنڈی کرافٹس سنٹرل وول ڈیولپمنٹ بورڈ، اور سنٹرل سلک بورڈ شامل ہیں۔
سمرتھ اسکیم کے تحت، وزارت نے عمل درآمد کرنے والے شراکت داروں کے ذریعے 3.27 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی ہے، جن میں سے 2.6 لاکھ یعنی ساڑھے79فیصد کو ملازمت دی گئی ہے۔ خواتین کی ملازمت پر بہت زور دیا گیا ہے، اور اب تک 2.89 لاکھ یعنی 88.3فیصد خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے۔
درج ذیل لنکس کے ذریعے تفصیلات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
سمرتھ ویب سائٹ: https://samarth-textiles.gov.in
***
ش ح۔اص))
UR No 1356
(Release ID: 2065543)
Visitor Counter : 38