خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ خصوصی مہم 4.0  کے تحت خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی درمیانی مہم کی پیش رفت‘‘

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2024 6:22PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ان خود مختار اداروں کے اتھ  جو اس کے انتظامی کنٹرول میں ہیں ،  صفائی ستھرائی میں بہتری اور زیر التواء معاملوں کے ازالے کی خاطر  خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے لئے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک سرگرمیاں شروع کی ہیں اور گزشتہ 3 سالوں میں ہونے والی خصوصی مہمات کے خطوط پر ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران، صفائی مہم کی جگہوں کی شناخت، دفاتر کے لئے جگہ کے انتظام اور خوبصورتی کی منصوبہ بندی، کباڑ اور غیر ضروری اشیاء کی شناخت اور ان کی ازالے کے طریقہ کار کے مطابق(جی ایف آر) ، زیر التواء معاملات جات جیسے کہ ایم پی، ریاستی حکومتیں، بین وزارتی معاملات (کابینہ نوٹس)، پی ایم او، تین ماہ سے زائد عرصے سے زیر التواء پارلیمانی معاملات، عوامی شکایات اور اپیلیں (سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، ریکارڈ مینجمنٹ – فائلوں کا جائزہ لینا /ریکارڈنگ اور فائلوں کی چھٹائی/ای-فائلز کو بند کرنے کا کام  جیسے اہداف کو حاصل کر لیا گیا ہے اور یہ معلومات پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

مہم کے جاری نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر - 31 اکتوبر 2024) کے دوران، وزارت زیر التواء معاملات کی نشاندہی کردہ ازالے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ مختلف زمروں کے تحت زیر التواء معاملات کی ازالے کی صورتحال 15.10.2024 تک درج ذیل ہے:

  1. ایم پی معاملات – 18، عوامی شکایات – 430، عوامی شکایات کی اپیلیں – 66، پارلیمانی یقین دہانی – 1، جسمانی فائلوں کی چھٹائی – 978، ای-فائلز کو بند کیا گیا – 335، صفائی مہمات منعقد کی گئیں – 21,843، خالی کی گئی جگہ – 60,281 مربع فٹ، آمدنی – 1,76,600 روپے
  2. ایڈیشنل سیکریٹری اور وزارت کی خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسر ، جناب گیانیش بھارتی  کی جانب سے زیر التواء معاملات کی ازالے اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کی جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار میٹنگز منعقد کی جا رہی ہیں۔

خصوصی مہم 4.0 کے تحت مندرجہ ذیل بہترین طریقہ کار اپنایا گیا ہے:

  • ’’اندور میں ون اسٹاپ سینٹر کے اہلکاروں نے طلباء کے ساتھ مل کر  نکڑ ناٹک کے ذریعے صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے تعاون کیا ہے۔‘‘
  • ’’دلی میں ون اسٹاپ سینٹر کے اہلکاروں نے اسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے ایک بیداری مہم چلائی، جس میں ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لیے حفظانِ صحت کوقائم  رکھنے پر زور دیا گیا۔‘‘
  • ’’میگھالیہ میں ون اسٹاپ سینٹر اور خواتین ہیلپ لائن کے اہلکاروں نے پائیدار اور ماحول دوست طریقے اپنانے کا عہد کیا ہے، جیسے توانائی کی بچت والے بلب کا استعمال، کاغذی فضلہ کو دوبارہ استعمال کرنا اور دیگر اقدامات۔‘‘
  • ’’ون اسٹاپ سینٹر اور خواتین ہیلپ لائن کے اہلکاروں نے نہ صرف کچرے سے پاک ماحول بلکہ معاشرے کو برائیوں سے صاف کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ خواتین خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر سکیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L5SW.png

’’منی پور کے ضلع تھوبال میں شکتی سدن کے عملے اور  وہاں رہنے والوں نے ڈورمیٹری، بیت الخلاء، برآمدے اور تربیتی ہال کی جامع صفائی کی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J0M3.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XXS3.png

آسام میں ون اسٹاپ سینٹر میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جموں میں ورکنگ ویمن ہاسٹل میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

ملک بھر میں صفائی مہم کی جگہوں جیسے آنگن واڑی مراکز، ون اسٹاپ سینٹرز، بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے، سکھی نیواس، شکتی سدن وغیرہ میں کئی صفائی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

****

ش ح ۔ م د ۔  م ت                                 

U - 1358


(ریلیز آئی ڈی: 2065542) وزیٹر کاؤنٹر : 52
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी