ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ اور کولمبیا کے نائب وزیر جناب جارج اینریک روجاس روڈریگز نے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا
ہندوستان اور کولمبیا نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران حیاتیاتی تنوع اور پائیداری سے
متعلق اقدامات پر تعلقات کو مزید گہرا ئی دی
Posted On:
16 OCT 2024 6:03PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج جمہوریہ کولمبیا کے خارجہ امور کے نائب وزیر جناب جارج اینریک روجاس روڈریگز کے ساتھ ایک خیر سگالی ملاقات کی۔ میٹنگ میں اہم عالمی مسائل جیسے ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اپنی بات چیت کے دوران وزیر مملکت جناب کیرتی سنگھ نے کولمبیا کے کیلی میں منعقد ہونے والی آئندہ اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس کے لیے کولمبیا کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ماحولیاتی پائیداری کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے، انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘مہم کی تفصیلات شیئر کیں ۔ یہ ایک منفرد اقدام ہے، جس کا مقصد ماؤں کے تئیں احترام اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔ کولمبیا کے نائب وزیر نے اس اختراعی مہم کو سراہا۔
اس کے علاوہ وزیر موصوف نے، نائب وزیر روجاس روڈریگز کو وزارت کی گیلری میں آویزاں مشہور مدھوبنی پینٹنگز سے متعارف کرایا، جو ’فطرت‘اور ’ثقافت‘کے بھرپور امتزاج کی عکاسی کرتی ہیں اور حیاتیاتی تنوع اور ورثے، دونوں کے تحفظ کی اہمیت کو مزید واضح کرتی ہیں۔
یہ میٹنگ ہندوستان اور کولمبیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اُجاگر کرتی ہے ، خاص طور پر ماحولیاتی تعاون اور عالمی پائیداری کی کوششوں کے شعبوں میں۔
************
ش ح ۔ م م۔ ص ج
U. No.1353
(Release ID: 2065534)
Visitor Counter : 36