کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 میں اہم سنگ میل عبور کیے
Posted On:
16 OCT 2024 3:58PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے یکم اکتوبر 2024 کو شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0 کے تحت اپنے موضوع ‘‘پائیداری’’ کے ساتھ مہم کے پہلے 15 دنوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔اس مہم نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران درج ذیل اہم سنگ میل عبورکیے ہیں:
- جی ایس آئی ٹی آئی ، حیدرآباد میں روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح: کوئلہ اورکانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 12 اکتوبر 2024 کو جیولوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (جی ایس آئی ٹی آئی) حیدرآباد میں روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ پہل قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور غیر قابل تجدید ذرائع پر انحصار کو کم کرنے ، پائیدار ترقی اور توانائی کی آزادی کے لیے اس کی لگن کو تقویت دینے کی وزارت کی کوششوں کے مطابق ہے ۔
مزید برآں ، وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اس مہم کے تحت مختلف حصوں اور محکمہ جاتی کینٹین کا دورہ کیا ۔
- انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینیواس کادورہ:
سکریٹری (ڈی اے آر پی جی) جناب وی سرینیواس نے10 اکتوبر2024 کو شاستری بھون میں کانکنی کی وزارت کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران دفتر کی جگہ کو بہتر بنانے ، کام کی جگہ کی کارکردگی کو بڑھانے ، ریکارڈ کے انتظامات اور ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود میں تعاون کرنے میں وزارت کے اقدامات کا مظاہر ہ کیا گیا ۔ یہ کوششیں موثر حکمرانی اور کمیونٹی پر مرکوز ترقی کے حصول کے وزارت کے مقصد کی نشاندہی کرتی ہیں ۔
- جے این اے آر ڈی ڈی سی کا فضلہ سے مجسمہ سازی کا فن:
کانکنی کی وزارت کے ایک خود مختار ادارے جے این اے آر ڈی ڈی سی نے 1.6 ٹن ایلومینیم کباڑ سے تیار کردہ فضلہ سے حیران کن مجسمہ سازی کےفن کی نقاب کشائی کی ۔ یہ اختراعی آرٹ ورک ، جو اب این ایچ-6 کے ساتھ رانی لکشمی بائی اُدین پبلک پارک میں نصب ہے ، تخلیقی صلاحیتوں ، پائیداری اور ری سائیکلنگ پر وزارت کی توجہ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ خصوصی مہم 4.0 کے وسیع تر مقاصد کے مطابق فضلہ کو خوبصورتی میں تبدیل کرنے کی بصری نمائندگی کے طور پر کام کرتا ہے ۔
- مختلف جیو ہیریٹیج اور جیو ٹورزم سائٹس پر وزارت کے اہلکاروں کی تعیناتی:- وزارت کے سینئر افسران کو سیاحوں اور مقامی لوگوں میں صفائی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف جیو ہیریٹیج اور جیو ٹورزم مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے ۔
زیر التواء کے معاملے میں وزارت نے آئی ایم سی حوالہ جات میں اپنے اہداف کا صد فیصد حاصل کر لیاہے اور مہم کے پہلے 15 دنوں میں تقریباً 80 فیصد عوامی شکایات کا ازالہ کر لیا ہے ۔ کانکنی کی وزارت پائیداری کے حصول میں ثابت قدم ہے اور اپنے صد فیصد اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے ۔ خصوصی مہم 4.0 کی اب تک کی حصو لی یابی قابل تجدید توانائی کی پہل ، فضلہ سے فن پارےبنانے اور کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے مثبت اثرات پیدا کرنے کی وزارت کی لگن کی عکاسی کرتی ہیں ۔
******
ش ح۔م ش۔ ش ب ن
U-No.1337
(Release ID: 2065433)
Visitor Counter : 34