وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاع نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت شاندار اقدامات کیے ہیں۔


ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ نے دارجلنگ کا پہلا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا ہے۔ یومیہ 1,000 لیٹر گندے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔

Posted On: 16 OCT 2024 1:50PM by PIB Delhi

ملک بھر میں سوچھتا مہم کے ایک حصے کے طور پر محکمہ دفاع نے 3,832 مقامات میں سے 2,705 مقامات کا کامیابی سے احاطہ کیا ہے، جس سے پورے ملک میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ 15 اکتوبر 2024 تک، 20,976 سے زیادہ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 5,391 فائلوں کو ختم کیا گیا اور K195 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔ اسکریپ میٹریل اور فرسودہ آئی ٹی آلات کو تلف کرکے 21.1 لاکھ روپے کی رقم حاصل کی گئی ہے۔

ان مقامات میں ملٹری ہسپتال، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈر روڈز آرگنائزیشن، انڈین کوسٹ گارڈ نیشنل کیڈٹ کور، سینک اسکول، کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ، چھاؤنیوں کے ساتھ نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ، اترکاشی اور ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجلنگ شامل ہیں۔

چھاؤنیاں اس مہم میں سب سے آگے رہی ہیں اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر مچھروں کی پیداوار کے خاتمے کی مہم اور مقامی کمیونٹیز کے لیے کچرے کو الگ کرنے کی ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے۔ (GVPs)یعنی ان مقامات پر جہاں کوڑا کرکٹ زیادہ اکٹھا ہوتا ہے، انہیں پودے لگانے کی جگہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور پارکوں میں خشک پتوں سے کھاد بنانے کے اقدامات کے ساتھ عوامی جگہوں کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ نے دارجلنگ کا پہلا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) قائم کیا جس کا نام سوچھتا سے سمردھی ہے جو روزانہ 1,000 لیٹر گندے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنا سکتا ہے، جو کہ سالانہ 365 کلو لیٹر کے برابر ہے۔ اس پانی کو ٹوائلٹ فلش سسٹم کے لیے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے انسٹی ٹیوٹ کے اندر کچرے کے پائیدار انتظام کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ مزید برآں، انسٹی ٹیوٹ نے 1.8 لاکھ لیٹر کی صلاحیت کے ساتھ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے والا پلانٹ تعمیر کیا ہے، جس سے پانی کے بیرونی ذرائع پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے۔

ہمالیائی کوہ پیمائی انسٹی ٹیوٹ نے کوہ پیمائی کے خراب سامان، جیسے جوتوں اور رسیوں کو سجاوٹ کے سامان میں تبدیل کر کے پائیداری کی بھی مثال پیش کی ہے، جس سے ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی ذمہ داری کے اختراعی جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔

*********

UR-1329

(ش ح۔   اع خ۔ش ہ ب)

 



(Release ID: 2065322) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil