عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  ڈی اے آر پی جی  نے  وسط مہم کی پیشرفت کے مکمل اہداف کو حاصل  کیا


خصوصی مہم 4.0 کے  ایک حصے کے طور پر 7 اکتوبر 2024 کو ڈی اے آر پی جی نے  ‘‘سائبر سوچھتا’’ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

 ڈی اے آر پی جی اور این اے آئی کے زیر اہتمام  منعقد نمائش میں تاریخی ریکارڈ کے تحفظ اور نمائش سے متعلق  اقدامات

ڈی اے آر پی جی میں مہم کی تمام چاروں  جگہوں پر ماحول دوست سرگرمیاں اپنائی گئیں

Posted On: 16 OCT 2024 12:37PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) خصوصی مہم 4.0 کی وسط مہم کی 100فیصد پیشرفت حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جو 13ستمبر  2024  کو شروع کی گئی تھی اور اس پر عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہوا ۔ یہ مہم  سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات  کو کم کرنے کے لیے حکومت کے عہد کا ایک حصہ ہے۔ خصوصی مہم 4.0 درج ذیل ستونوں پر نافذ کی گئی ہے۔1. ڈیجیٹائزیشن 2. دفتر کی جگہوں کو بہتر بنانا اور دفتر کی جگہوں کو وسعت دینا 3. اسکریپ اور فضلے کو بروقت  ٹھکانے لگانا  4. آفس ریکارڈز  کو محفوظ کرنا   5. شمولیت  سے متعلق   اقدامات  6. ماحول دوست سرگرمیاں۔

وسط مہم کی پیشرفت کی  خاص  جھلکیاں:

  1. ماحول دوست سرگرمیاں

خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’  مہم کے تحت  کے اور  سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر  عملے اور شکایت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نہرو پارک میں شجر کاری مہم اور صفائی مہم شروع کی۔  اس تقریب  میں ڈی اے آر پی جی اور اس کے عملے کے ماحول دوست طریقوں کو اپنے آپریشنز اور عوامی خدمت کے اقدامات میں ضم کرنے کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UT8U.jpg

  1. ڈیجیٹائیزیشن

ڈی اے آر پی جی نےسی ایس او آئی  ، چانکیہ پوری میں 7 اکتوبر 2024 کو سائبر سوچھتا پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا ۔ ورکشاپ میں ہندوستان میں سائبر سیکیورٹی کے موجودہ منظر نامے اور ای-آفس، بھاویشیا اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے لیے سائبر سیکیورٹی پر پینل ڈسکشن کئے گئے تھے ۔  ورکشاپ کا مقصد عملے اور افسران کو ڈیجیٹل طور پر  صفائی ستھرائی کو  برقرار رکھنے،  سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے  اور سائبر خطرات کو روکنے کے بارے میں تعلیم و تربیت دینا تھا۔

ڈی اے آر پی جی نے تاریخی ریکارڈ کو محفوظ کیا ہے اور اس نے نیشنل آرکائیو آف انڈیا (این آئی اے) کے تعاون سے ایک نمائش کا اہتمام کیا جس میں ڈی اے آر پی جی میں پہلے سے محفوظ شدہ  تاریخی دستاویزات کی نمائش کی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029HDI.png

  1. عوامی شکایات کا ازالہ:

اکتوبر 2024 کے وسط تک، 800 عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جس سے خدمات کی فراہمی میں بہتری اور عوامی اطمینان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈی اے آر پی جی نے عوامی شکایات کے ازالے اور   مانیٹرنگ  کےمرکزی نظام  (سی پی جی آر اے ایم ایس) میں شکایات کی بہتر ٹریکنگ اور حل   کے لیے اے آئی سے چلنے والے ٹولز  کے  استعمال  کو اپنایا ہے اور اس سے  مہم کے دوران شکایات کے ازالے کی رفتار اور درستگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

  1. زیر التوا فائلوں کو ختم کرنا

ڈی اے آر پی جی نے  زیر التوا فائلوں کو ختم کرنے کا آغاز کیا ہے، جس سے ریکارڈ کے بہتر انتظام کے آغاز کی نشاندہی ہوئی  ہے اور بے ترتیبی سے پاک اور موثر دفتری احاطے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔ اب تک، 4100 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا  گیا   اور 800 فائلوں کو بند کرنے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔  ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق ان فائلوں کی شناخت پرانی، غیر متعلقہ، یا بے کار کے طور پر کی گئی اور بعد میں انہیں ختم یا بند کر دیا گیا ۔ اس سرگرمی کا مقصد دفتری  کی جگہوں کو بہتر بنانا ہے ۔

  1. اسکریپ اور فضلے کو بروقت  ضائع کرنا

خصوصی مہم 4.0 نے ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کے فروغ کے ذریعے پائیداری پر زور دیا ہے، پرانی فائلوں، بے کار مواد، اور غیر استعمال شدہ دفتری آلات کو منظم طریقے سے نمٹا یا گیا ہے۔ ڈی اے آر پی جی نے مہم کے ایک حصے کے طور پر الیکٹرانک فضلہ (ای سکریپ) کو ٹھکانے لگایا ہے۔ مزید برآں، اس عمل سے  تقریباً 110 مربع فٹ جگہ صاف کی گئی جس سے دفتر کی سہولیات ، کارکردگی اور تنظیم میں اضافہ ہوا ہے۔

  1. صفائی اور دفتر کی کارکردگی

ڈی اے آر پی جی نے مہم کی چار جگہوں اوردفتر کے احاطے میں صفائی کی مہم چلائی جسے  مہم کے ایک حصے کے طور پر صاف  و  شفاف  اور بہتر بنایا  گیا۔  ان جگہوں  میں دفتر کی جگہیں اور عوامی مقامات شامل  ہیں ۔  جس  پر سوچھتا مہم کے تحت توجہ دینے کی  ضرورت  ہے ۔  اس اقدام میں صفائی کی گہری سرگرمیاں، فضلہ مواد کو ہٹانا  اور عملے کے درمیان  صفائی ستھرائی کے  طریقوں کو فروغ دینا شامل ہے ۔  یہ کوشش صاف اور منظم کام کے ماحول کو برقرار رکھنے کے محکمے کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P89P.png

اکتیس  اکتوبر 2024 تک جاری خصوصی مہم 4.0 کے ساتھ  ڈی اے آر پی جی کا مقصد صفائی کو یقینی بنانے، کارکردگی کو بڑھانے اور زیر  التوا معاملات  کو دور کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہے۔ڈی اے آر پی جی تمام شہریوں کے فائدے کے لیے شفافیت  ، جوابدہی اور موثر حکمرانی  کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

****

ش ح۔م م ع۔ خ م

U NO:1318


(Release ID: 2065286) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil