مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات کے وزیر مملکت نے ٹرائی کے زیر اہتمام ٹیلی کام ریگولیٹرز کی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2024 12:18PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے مواصلات (ایم او ایس سی) ڈاکٹر چندرشیکھر پیماسانی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سکریٹری جنرل، محترمہ ڈورین بوگڈین  مارٹن، جی ایس ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل جناب میٹس گرینریڈ، ٹرائی کے چیئرمین جناب انل کمار لاہوتی کی موجودگی میں آج ٹیلی کام ریگولیٹرز کی ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی نے ملک میں آئی سی ٹی سیکٹر کی شاندار ترقی،خاص طور پر 5جی خدمات کو بروئے کار لانے اور ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی اور سازگار ریگولیٹری ماحول اور اس طرح کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے متعلقہ عوامل کے بارے میں بھی بتایا۔

افتتاحی اجلاس کے دوران، مواصلات کے وزیر، جناب جیوترآدتیہ سندھیا کا پیغام، ٹرائی کے سکریٹری جناب اتل کے چودھری نے پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں ایم او سی نے اس بات پر زور دیا کہ ریگولیٹرز اپنی متعدد ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے مفادات کے تحفظ کی ایک مقدس ذمہ داری رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی این ایس کا ارتقاء نئے مواقع پیدا کرے گا، مواصلاتی ٹیکنالوجی کے افق کو وسعت دے گا اور مختلف شعبوں میں اختراعی استعمال کے کیسز اور ایپلی کیشنز کو فروغ دے گا، بالآخر معاشرے کی بہتر خدمت کرے گا اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)کی طرف ہمارے اجتماعی سفر کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے ریگولیٹرز پر زور دیا کہ وہ او ٹی ٹی کمیونیکیشن کے لیے کرافٹ فریم ورک سے متعلق مسائل پر غور کریں۔

افتتاحی اجلاس کے مقررین میں محترمہ ڈورین بوگڈین مارٹن، سکریٹری جنرل، آئی ٹی یو، مسٹر میٹس گرینریڈ، ڈی جی، جی ایس ایم اے، مسٹر انل کمار لاہوتی، چیئرمین، ٹرائی شامل تھے۔ قبل ازیں جناب اتل کمار چودھری، سکریٹری،ٹرائی نے کانفرنس میں آنے والے تمام مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ جناب انل کمار لاہوتی، چیئرمین، ٹرائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرائی عالمی سطح پر اور علاقائی سطح پر بھی اے پی ٹی/ ایس اے ٹی آر سی، آسیان وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے آئی ٹی یو سے متعلق بہت سی بین الاقوامی کثیر جہتی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے۔ ٹرائی نے آئی ٹی یو، اے پی ٹی اور ہندوستان اور بیرون ملک دیگر بین الاقوامی ریگولیٹرز کے تعاون سےکئی کانفرنسوں کی میزبانی کی ہے۔  

یہ کانفرنس آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کام اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے -24) اور انڈیا موبائل کانگریس(آئی ایم سی-24) کے ساتھ نئی دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ آئی ٹی یو کے رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے مندوبین، پالیسی ساز، ریگولیٹرز، اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے علاوہ دنیا بھر میں دیگر اسٹیک ہولڈرز ان پر وقار تقریبات میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں جمع ہوئے ہیں۔ اس موقع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے، ٹرائی اس ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ‘ضابطے میں ابھرتے ہوئے رجحانات’ اور اس میں اہم موضوعات کا احاطہ کرنے کی تجویز ہے جیسے معیار کاری میں ریگولیٹری تناظر، سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ریگولیٹری پہلو، بشمول دیگر غیر ارضی  نیٹ ورکس اور او ٹی ٹی کمیونیکیشن سروسز کے لیے ریگولیٹری آؤٹ لک۔

افتتاحی اجلاس کے دوران، ٹرائی اور سعودی عرب کے ریگولیٹر کمیونیکیشنس، اسپیس  اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن (سی ایس ٹی) کے درمیان ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے ذریعے، دونوں فریقوں نے اپنے دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو باضابطہ شکل دی ہے اور آنے والے دنوں میں بہت سی باہمی تعاون کی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ٹرائی کے بین الاقوامی ریگولیٹرز/تنظیموں کے ساتھ ایسے 20 سے زیادہ دو طرفہ معاہدے ہیں جو کئی ریگولیٹری امور پر باہمی مشاورت اور تعاون کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ افتتاحی  اجلاس کا اختتام ٹرائی کی ایڈوائزر (ایڈمن / آئی آر ) محترمہ وندنا سیٹھی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، محترمہ وندنا سیٹھی، ایڈوائزر(ایڈمن / آئی آر) سے advadmn@trai.gov.in  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*****

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 1320)


(ریلیز آئی ڈی: 2065268) وزیٹر کاؤنٹر : 65