مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی یو  ڈبلیو ٹی ایس اے- 24 میں مندوبین کی ریکارڈ تعداد میں شرکت


ہندوستان سے آر آر متر کو متفقہ طور پر ڈبلیو ٹی ایس اے 24 کے لیے چیئر نامزد کیا گیا ہے

مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے متعدد جدید میک ان انڈیا ٹیلی کام مصنوعات کا آغاز کیا

Posted On: 16 OCT 2024 11:47AM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو انڈیا موبائل کانگریس(آئی ایم سی) کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے-24) کا افتتاح کیا۔ تفصیلی پریس ریلیز یہاں دستیاب ہیں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2064957

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2064942

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2064936

اس سال کے ڈبلیو ٹی ایس اے-24 میں 160 سے زائد ممالک کے 36 وزراء سمیت 3300 مندوبین نے شرکت کی، جو کسی بھی ڈبلیو ٹی ایس اے اسمبلی کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ فورم اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرے گا، بشمول 6جی، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، کوانٹم ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جو تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کے لیے ضروری ہیں۔

ڈبلیو ٹی ایس اے کے افتتاحی اجلاس کے بعد مکمل اجلاسوں کا آغاز کیا گیا جہاں اسمبلی کے دوران مختلف کاموں کو انجام دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ڈبلیو ٹی ایس اے-24 کے مندوبین نے متفقہ طور پر ہندوستان کے جناب آر آر متر کو ڈبلیو ٹی ایس اے - 24 کے لیے چیئر کے طور پر منتخب کیا۔ وہ ایک نامور ٹیلی کام ماہر اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، حکومت ہند میں سابق مشیر ہیں۔ وہ ٹیلی کام انجینئرنگ سینٹر(ٹی ای سی) میں معیار کاری کے کام کی قیادت کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RC4W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RLUE.jpg

ڈبلیو ٹی ایس اے اور انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2024 سے الگ، بہت سے پروگرام طے کیے گئے ہیں۔ کل مواصلات اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا  نے وزرائے اعلیٰ، ریاستی حکومت کے آئی ٹی وزراء اور آئی ٹی سکریٹریوں کی ایک گول میز کانفرنس آئی ایم سی 2024 میں منعقد کی ۔  ان کے ساتھ  اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو،میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب  کونارڈ کونگکل سنگما،مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندرشیکھراور محکمہ  ٹیلی مواصلات کے سکریٹری،ڈاکٹر نیرج متل، کرناٹک، گجرات، تلنگانہ، آسام، سکم، اوڈیشہ، تمل ناڈو ،ناگالینڈ، راجستھان، میزورم، بہار، گوا، پنجاب اور انڈمان و نکوبار کے وزراء بھی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00320D1.jpg

وزیر سندھیا نے متعلقہ ریاستی وزراء اور معززین کو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ نئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو وزارت ٹیلی کام سیکٹر کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے 100 فیصدعمل درآمد پر زور دیا اور انہیں یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ نہ صرف کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے بلکہ ان کے اہداف کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ان کے ساتھ ہے۔

وزیر مملکت  ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے ہر شہری کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل اختراع کا ماحول قائم کریں۔

Image

ریاستوں کو ریاستی آئی ٹی انفراسٹرکچر کی سائبر سیکورٹی اور آئی او ٹی سیکورٹی، بھارت نیٹ اور 4جی سیچوریشن پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے ریاستوں کے تعاون  کی ضرورت  کے بارے میں بھی  حساس بنایا  گیا ، اس میں رائٹ آف وے، اسپیس/زمین کے الاٹمنٹ،  بجلی  اور نیٹ ورک کا استعمال  بھی شامل ہے ۔

ریاستی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے طریقوں اور 4جی/5 جی کے استعمال کے معاملات میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے کردار،ڈی او ٹی کے ذریعے سرمایہ کاری کے اگلے درجے کے لیے ریاستی آغاز کو فروغ دینے، کاروباری مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OOU9.jpg

بعد ازاں دن میں وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی2024)میں مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور متعدد جدید میک ان انڈیا ٹیلی کام مصنوعات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سمیر(سوسائٹی فار اپلائیڈ مائیکرو ویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ) کے بھارت پویلین میں مقامی طور پر تیار 10 جی بی پی ایس ڈیٹا کے ساتھ سب ٹی ایچ زیڈ میں انتہائی پیچیدہ 6 جی وائرلیس لنک کا آغاز کیا۔ جن دیگر میک ان انڈیا مصنوعات  لانچ کی گئیں ان میں ایس ٹی ایل کی طرف سے اے آئی- ڈی سی آپٹیکل سالوشن شامل ہے، جو کہ  اے آئی کی قیادت میں ڈیٹا سینٹرز میں  جی پی یوز اور ایچ ایف سی ایل کے ذریعے2 جی بی پی ایس پوائنٹ سے ملٹی پوائنٹ یو بی آر ریڈیو کو جوڑے گا  جو سستی آخری میل  کی کنکٹیویٹی  فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، وزیر موصوف نے کوالکوم کے ذریعہ سستی اسنیپ ڈریگن 5 جی چپ سیٹ کو عالمی سطح پر لانچ کیا ۔

ڈبلیو ٹی ایس اے 24 میں آئی ٹی یو- ایکسپو اور انڈیا موبائل کانگریس ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ایکو سسٹم میں صنعت، حکومت، ماہرین تعلیم،ا سٹارٹ اپس اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے اختراعی سولوشن ،خدمات اور جدید ترین استعمال کے کیسز کی نمائش کر رہے ہیں۔ یہ عوام کے تجربے کے لیے کھلے ہیں۔

 

تازہ معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو دیکھیں،

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

 

 

********

 

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 1316)



(Release ID: 2065262) Visitor Counter : 15


Read this release in: Gujarati , English , Hindi , Tamil