وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وضاحت فراہم کرنے کے لیے سی بی ڈی ٹی كی طرف سے  ڈائریکٹ ٹیکس ویواد سے وشواس اسکیم، 2024 پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات جاری

Posted On: 15 OCT 2024 7:56PM by PIB Delhi

براہ راست ٹیکس ویواد سے وشواس  اسکیمم مجریہ  2024 کے نفاذ کے بعد اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کو آسان بنانے کے لیے سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس(سی بی ڈی ٹی) نے آج اکثر پوچھے جانے والے سوالات  کی شکل میں ایک گائیڈنس نوٹ جاری کیا ہے۔ یہ نوٹ وضاحت فراہم کرنے اور ٹیکس دہندگان کو اسکیم کی دفعات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے  تیار کیا گیا ہے۔

گائیڈنس نوٹ کو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل پورٹل https://incometaxindia.gov.in/news/circular-12-2024.pdf

پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

زیر التواء انکم ٹیکس تنازعات کو حل کرنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ 2024-25 میں براہ راست ٹیکس ویواد سے وشواس اسکیم  2024 کا اعلان کیا تھا۔

اس اسکیم کو فنانس (نمبر 2) ایکٹ، 2024 کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے متعلقہ قواعد اور صورتیں 20 ستمبر 2024 کو نوٹیفاءی كر دی گءی تھیں۔

راہ راست ٹیکس ویواد سے وشواس اسکیم 2024 کی تفصیلی دفعات کے لیے، فنانس (نمبر 2) ایکٹ 2024 کے سیکشن 88 سے 99 تک كو براہ راست ٹیکس ویواد سے وشواس ضابطوں 2024 کے ساتھ بھیجا جا سکتا ہے۔

*****

U.No:1305

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065148) Visitor Counter : 48


Read this release in: Telugu , English , Hindi