بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی )نے سنٹرل بینک آف انڈیا کے ذریعہ فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس میں 24.91 فی صد شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی


سنٹرل بینک آف انڈیا کے ذریعہ فیوچر جنرلی انڈیا لائف انشورنس میں 25.18 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی بھی منظوری

Posted On: 15 OCT 2024 6:55PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس میں 24.91 فیصد شیئر ہولڈنگ اور سنٹرل بینک آف انڈیا کے ذریعہ فیوچر جنریلی انڈیا لائف انشورنس میں 25.18 فیصد شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ مجموعے میں فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ  میں سنٹرل بینک آف انڈیا کے 24.91 فیصد ایکویٹی حصص اور فیوچر جنرلی انڈیا لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ  میں 25.18 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ تصور انسولوینسی اینڈ بینكرپسی بورڈ آف انڈیا (کارپوریٹ كے لوگوں کے لیے دیوالیہ پن کے حل کا عمل)  سےمتعلق ضوابط مجریہ 2016 کے تحت سنٹرل بینک آف انڈیا کے ذریعہ پیش کردہ بولی/ریزولوشن پلان کے ذریعے كیا گیا ہے۔

سینٹرل بینک آف انڈیا ایک شیڈولڈ کمرشل بینک ہے۔

فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ ایک عام انشورنس کمپنی ہے۔ یہ ذاتی انشورنس، تجارتی انشورنس، سماجی اور دیہی انشورنس وغیرہ فراہم کرتا ہے۔

فیوچر جنرلی انڈیا لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ ایک لائف انشورنس کمپنی ہے۔ یہ بچت انشورنس، سرمایہ کاری کے منصوبے (یو ایل آئی پی)، ٹرم انشورنس پلان، ہیلتھ انشورنس پلان، چائلڈ پلان، ریٹائرمنٹ پلان، دیہی بیمہ پلان اور گروپ انشورنس پلان فراہم کرتا ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد مین سامنے آئے گا۔

*****

U.No:1298

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065127) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Telugu