کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا موبائل کانگریس 2024 میں سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ  5 جی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ

Posted On: 15 OCT 2024 6:28PM by PIB Delhi

سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹیڈ ٹائیڈل ویوو پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے 15 سے 18 اكتوبر 2024 تك تاریخ تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں جاری انڈیا موبائل کانگریس 2024 (آئی ایم سی 2024) میں مختلف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے کیسز کے ذریعے '5 جی ٹیکنالوجی  کی نمائش کر رہا ہے۔  استعمال کا ہر کیس کان کنی میں حفاظت، کارکردگی اور آپریشنل درستگی کو بہتر بنانے میں 5 جی کیانقلاب آفریں طاقت کو نمایاں کرتا ہے۔ اس سے  قبل آج ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا موبائل کانگریس 2024 کا افتتاح کیا تھا۔

کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر جناب پی ایم پرساد آئی ایم سی 2024 میں سی ایم پی ڈی آئی کے اسٹال کے پہلے وزیٹر تھے۔ اس موقع پر سی ایم ڈی، سی ایم پی ڈی آئی، جناب منوج کمار اور سی ایم پی ڈی آئی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹیڈ  كی طرف سےآئی ایم سی 2024 میں استعمال کے کل 13 کیسز دکھایا جا رہا ہے جو درج ذیل ہیں۔

1۔ 5جی  نیٹ ورک انفرا

2۔مشن کریٹیکل کمیونیکیشن (ایم سی ایكس)

3۔5 جی فعال ریموٹ ڈرون آپریشنز

4۔اے آئی ایم سی فعال ویڈیو اینالیٹکس کے ساتھ 5 جی کیمرہ

5۔ 5جی  آئی ایم اوٹی  ماحولیاتی سینسر۔

6۔5جی  آئی ایم اوٹی مشینری کے سینسر۔

7۔سی ی ای کا استعمال کرتے ہوئے ورثے میں آلات کے ساتھ ماضی كی مطابقت

8۔ 5 جی فعال خودکار ڈرلنگ آپریشنز۔

9۔اے آئی فعال ٹریفک کنٹرول سسٹم

10۔5 جی فعال سلوپ اسٹیبیلیٹی ریڈار سسٹم

11۔5 جی فعال ریموٹ مینٹیننس سپورٹ کے ساتھ اے آر۔

12۔ 5جی سی-وی2ایكس پر مبنی تصادم سے بچنے کا نظام

13۔ڈیجیٹل ٹوئن آف لوڈ ہول ڈم آپریشنز

5جی ریئل ٹائم مواصلات کو قابل بناتا ہے، وائی فائی اور ٹیٹرا جیسی روایتی وائرلیس ٹیکنالوجیز کو پیچھے چھوڑ کر انتہائی مشکل ماحول میں ریموٹ مانیٹرنگ اور کنٹرول کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ہموار آٹومیشن کو بھی یقینی بناتا ہے، خطرے کو کم کرتا ہے اور مستقبل کے لیے تیار آپریشنز کو سپورٹ کرتا ہے جو اسے کان کنی کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ناگزیر بناتا ہے۔

کوئلے كی وزارت نے آئی ایم سی 2023، نئی دہلی سے ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ کی املوہری اوپن کاسٹ مائن (او سی پی) میں 5 جی ٹکنالوجی کے استعمال کے معاملات (5 جی) قابل ڈرونز، اے آئی سے چلنے والے کیمرہ، وہیکل ٹریکنگ سسٹم (وی ٹی ایس) اور مشن کریٹیکل وائس اینڈ ویڈیو کمیونیکیشنز کا کامیابی سے مظاہرہ کیا تھا۔  سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹیڈ نے املوہری او سی پی میں کول مائننگ میں ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ 5جی نیٹ ورک کی تعیناتی کا تصور کیا اور ایک اہم کردار ادا کیا۔

******

U.No:1295

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065122) Visitor Counter : 49


Read this release in: Telugu , English , Hindi