وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4 کے ایک حصہ کے طور پر سی بی آئی سی کے سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ نے ملازمین کی بہبود کے  لئے ایک کیفے ٹیریا اور کریچ تعمیر کرکے دفتر کی جگہ دوبارہ حاصل کی


زونل ممبر سی بی آئی  جناب ششانک پریا نے سی جی ایس ٹی فرید آباد میں کریچ اور کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔ کیندریہ ودیالیہ، فرید آباد میں سوچھتا ہی سیوا سرگرمی میں حصہ لیتا ہے

Posted On: 15 OCT 2024 6:08PM by PIB Delhi

سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ نے افسران اور عملے کے لیے بہتر کام کا ماحول فراہم کرنے کے عزائم میں پرانے ریکارڈ اور استعمال شدہ فرنیچر سے بھرے دو  بیکار پڑے  کمروں کو دوبارہ حاصل کرکے عمارت کے احاطے میں ایک کیفے ٹیریا اور کریچ تیار کیا۔ یہ کوششیں خصوصی مہم 4.0 کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئیں، جس میں پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K0NE.jpg

جناب ششانک پریا، ممبر، جی ایس ٹی، سی بی آئی سی اور زونل ممبر نے چیف کمشنر  جناب  منوج کمار سریواستو، سی جی ایس ٹی فرید آباد کے کمشنر جناب ریاض احمد اور سی جی ایس ٹی پنچکولہ زون کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیفے ٹیریا اور کریچ کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FAP7.jpg

آئی آر ایس (سی اینڈ آئی ٹی) 2014 کے افسر جناب  مکیش کمار، آئی آر ایس (سی اینڈ آئی ٹی) کی محبت بھری یاد میں اس کریچ کا نام ‘مکیش’ رکھا گیا ہے، جو کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔  آنجہانی افسر نے سی جی ایس ٹی فرید آباد میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر دو سال سے زیادہ کام کیا۔ کریچ کے افتتاح کے موقع پر ان کے والدین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UU9Y.jpg

جناب  پریا نے ملازمین کی بہبود کے لیے کمشنریٹ کی کوششوں کی ستائش کی جس سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے اور بہتر ٹیکس انتظامیہ میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OTKO.jpg

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، سی بی آئی سی کی طرف سے فراہم کردہ فلاحی فنڈز سے کیفے ٹیریا اور کریچ دونوں کو ممکن بنایا گیا ہے۔ کیفے ٹیریا ملازمین کو کھانے کا صاف اور صحت مند  ماحول  فراہم کرتا ہے  یہاں مناسب  قیمتوں پر کھانا پیش کیا جائے گا۔ کریچ ملازمین کو اپنے  بچوں کو اپنے دفتر کے احاطے میں رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ کریچ نہ صرف والدین اور شیر خوار بچوں کے درمیان جسمانی فاصلے کو ختم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ ان کے جذباتی رشتے کو بھی مضبوط کرے گا۔

سوچھتا ہی سیوا 2024 کے ایک حصے کے طور پر دورہ کے دوران زونل ممبر نے اسکول کو واٹر کولر، آر او فلٹر، ماحول دوست ڈسٹ بن، گھاس کاٹنے کی مشین وغیرہ حوالے کرنے کے لیے کیندریہ ودیالیہ، فرید آباد کا بھی دورہ کیا۔ غور طلب ہے کہ خصوصی مہم 3 کے دوران  جناب پریا نے 2 اکتوبر 2023 کو اسکول کا دورہ کیا تھا اور ان چیزوں کو اسکول نے طلب کیا تھا۔ سی جی ایس ٹی فرید آباد نے سوچھ بھارت کے تئیں اپنی وابستگی میں اسکول کی درخواست کو پورا کیا اور سوچھتا فنڈز سے اشیاء فراہم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059TBR.jpg

 جناب پریا نے حکومت ہند کی‘ ایک پیڑ ماں’ کے نام مہم کے تحت سی جی ایس ٹی فرید آباد میں ایک پودا بھی لگایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IBW2.jpg

*****

(ش ح۔ ظ ا۔ م ذ)

U-1291


(Release ID: 2065101) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Punjabi