وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ پیداوار کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آڈیو ویژول مشترکہ پروڈکشن کا معاہدہ


کولمبیابھارت کے ساتھ اس طرح کے معاہدے پر دستخط کرنے والا 17 واں ملک بن گیا ہے۔

Posted On: 14 OCT 2024 8:33PM by PIB Delhi

بھارت اور کولمبیا کے درمیان آڈیو ویژول مشترکہ  پروڈکشن کے معاہدے پر 15.10.2024 کو شام 4 بجے نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں دستخط کیے جائیں گے۔

بھارت اور کولمبیا کی نمائندگی کرنے والے دستخط کنندگان میں بالترتیب اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور جمہوریہ کولمبیا کے نائب وزیر خارجہ جناب جارج اینریک روزاس روڈریگیز موجودہوں گے۔

معاہدے کے بارے میں:

بھارت اور کولمبیا کے درمیان معاہدے سے دونوں ممالک کے پروڈیوسروں کو اپنے تخلیقی، فنکارانہ، تکنیکی، مالی اور مارکیٹنگ کے وسائل کو مشترکہ پروڈکشن کے لیے یکجا کرنے میں فائدہ ہونے کی امید ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان فن اور ثقافت کے تبادلے کا باعث بنے گا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان خیر سگالی اور بہتر تفہیم پیدا کرے گا اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

فی الحال، بھارت کے 16 ممالک کے ساتھ مشترکہ پیداوار کے معاہدے ہیں، جس کے نتیجے میں پچھلے پانچ سالوں میں 29 پروجیکٹس عمل میں آئے ہیں۔ بھارت کے ساتھ مشترکہ پیداوار کے معاہدے پر دستخط کر نے والا کولمبیا 17 واں ملک ہے ۔

*****

U.No: 1264

ش ح۔ش ب – م ق ا

 


(Release ID: 2064960) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Kannada , Malayalam