صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
الجزائر کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت کی قیادت
صدرجمہوریہ مرمو نے الجزائر میں بھارتیہ برادری سے خطاب کیا
الجزائر میں بھارتی برادری، بھارت کے مفادات اور سوفٹ پاورکو آگے لے جانے والا ایک پُل ہے: صدر مرمو
انہوں نے الجزائر-بھارت اقتصادی فورم میں شرکت کی: انہوں نے کہا کہ بھارت اور الجزائر کے تعلقات صلاحیت کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکے ہیں۔
Posted On:
14 OCT 2024 11:00PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، الجزائر، موریطانیہ، اور ملاوی کے اپنے سرکاری دوروں کے پہلے مرحلے پر، کل شام (13 اکتوبر 2024) الجزائر پہنچیں۔ الجزائر کے صدر عبدالمجیدتیبونےنے صدر دروپدی مرمو کا ہوائی اڈے پر شاندارطریقے سے استقبال کیا۔
یہ کسی بھارتی صدر کا الجزائر کا پہلا دورہ ہے۔
اس سرکاری دورے پر صدر جمہوریہ کے ہمراہ وزیر مملکت جناب سکانتا مجمدار اور پارلیمانی رکن جناب مکیش کمار دلال اور جناب اتل گرگ بھی ہیں۔
کل شام، صدر جمہوریہ نے الجزائر میں بھارت کے سفیر کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ میں بھارتی برادری کے ارکان سےخطاب کیا۔
بھارتی برادری کے ارکان جو اس اجتماع میں شرکت کے لیے الجیریہ کے مختلف حصوں سے سفر کرکے وہاں پہنچے تھے ، صدر جمہوریہ نے ان پُرجوش شرکاء کی الجزائر کی معیشت میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور بھارتی سماج نے، ہمیشہ بھارت کے درجے، وقار اور بیرون ملک اس کے قد میں اضافے میں بھارتی برادری کے تعاون کی قدر کی ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔ الجزائر میں بھارتی برادری بھارت کے مفادات اور سوفٹ پاور کو آگے لے جانے والا ایک پُل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارتی برادری اپنی کامیابیوں سے بھارت کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے اور بھارت الجیریا تعلقات کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
آج صبح اپنی پہلی مصروفیت میں (14 اکتوبر 2024)، صدر نے الجزائر میں مقام اتحاد میموریل پر گلہائے عقید پیش کیا اور الجزائر کی جنگ آزادی میں جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے الجزائر کی آزادی کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے مجاہد کے قومی عجائب گھر کا بھی دورہ کیا۔
اس کے بعد، صدر جمہوریہ نے المورادیہ محل کا دورہ کیا جہاں انہوں نےالجیریا کے صدرجناب عبدالمجید تیبون سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت-الجیریا تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مرمو نے الجزائر کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت اور افریقہ کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی اور پریس کے سامنے بیانات جاری کیے۔
اگلی مصروفیت میں، صدر جمہوریہ نے الجزائر-بھارت اقتصادی فورم سے خطاب کیا، جس کا اہتمام مشترکہ طور پر الجزائر کی اقتصادی تجدید کونسل اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) نے کیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت-الجزائر کے تعلقات میں اضافہ ہماری مشترکہ اقدار، مشترکہ چیلنجوں اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ الجزائر کی تیز رفتار ترقی اور وسعت پزیر معیشت مختلف شعبوں میں بہت سے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بھارتی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ الجزائر کی معیشت کے پیش کردہ مواقع میں شریک رہیں اور سرمایہ کاری کریں۔
صدرجمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بھارت اور الجزائر کے درمیان مجموعی تجارت 1.7 (ایک ارب ستّر کڑور) امریکی ڈالر مالیت کی ہے۔ تاہم، اقتصادی تعلقات اس صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ انہوں نے توانائی، تعمیرات، آٹوموبائل، کھاد اور دواسازی میں ہمارے جاری تعاون کو تقویت دینے اور روشن مستقبل کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے اقدامات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے سائنس اور ٹیکنالوجی، آئی ٹی، فن ٹیک، فارما، خلا، اسٹارٹ اپس اور قابل تجدید ذرائع جیسے شعبوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے الجزائر کے شراکت داروں کے ساتھ ان شعبوں میں اپنے تجربات مشترک کرنے میں خوشی محسوس ہوگی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں ہوئی اصلاحات نے کاروبار کے قیام اور ترقی کو آسان بنا دیا۔ انہوں نے الجزائر کی کمپنیوں کو بھارت کے 'میک ان انڈیا' اور 'میک فار دی ورلڈ' کے اقدامات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
U.No: 1260
ش ح۔ش ب – م ق ا
(Release ID: 2064926)
Visitor Counter : 37