قبائیلی امور کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جوال اورم کا ناگالینڈ کا دورہ: قبائلی بااختیاری اور ان كی ترقی کو مضبوط بنانا مقصود
Posted On:
14 OCT 2024 7:40PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم 13 تا 15 اکتوبر 2024 ناگالینڈ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ یہ دورہ وزیر اعظم کے ملک کے ہر کونے میں وزیروں کو بھیجنے کے اقدام کا حصہ ہے جس میں شمال مشرق پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس كا مقصد شہریوں کے ساتھ سرگرم عمل ہونا، ان کے خدشات کو سمجھنا اور وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کی تعمیر میں اپنا كردار ادا كرنا ہے۔
تیرہ اکتوبر کو جناب اورم نے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ جناب نیفیو ریو سے سوویما میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان میں ایکلوویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)اور نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لیے فنڈز کا موثر استعمال شامل ہیں۔ جناب اورم نے عالمی معیار کے ای ایم آر ایس اسکولوں کو تیار کرنے اور ریاست میں ایک کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
14 اکتوبر کو جناب اورم نے زونہیبوٹو کے کثیر المقاصد ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں مقامی قبائلی برادریوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حکومت کی اسکیمیں زیریں سطح پر ناگالینڈ کے لوگوں تک مؤثر طریقے سے پہنچ رہی ہوں۔ جناب اورم نے کمیونٹیز کی خدشات سنیں اور انہیں خطے میں ترقی اور بااختیاری کے لیے مرکزی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلایا۔
جناب اورم نے قبائلی امور کے مشیر، ناگالینڈ، جناب ایچ تووی ہوتو ائیمی کے ہمراہ دیپھوپر میں ایکلوویہ ماڈل رہائشی اسکول کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ادی بازار میں دکانداروں اور کاریگروں کے ساتھ بات چیت کی۔ مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور حکومتی اقدامات کے ذریعے ان کی معاشی ترقی کو اعانت فراہم کرنے کے طریقے تلاش کی۔
اپنے دورے کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے جناب اورم نے كہا کہ یہ وزیروں كیلیے ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ بالخصوص شمال مشرق میں براہ راست رابطہ قائم کرنے اور ترقی یافتہ قوم بننے کے ملک کے ہدف کو آگے بڑھانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔
15 اکتوبر کو جناب اورم دیما پور کے انڈیسن گاؤں میں ایک نئے کمیونٹی ہال کے افتتاح میں شرکت کریں گے،اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو مزید ظاہر کریں گے۔
اپنے دورے کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے، شری اورم نے ریمارک کیا کہ یہ وزیر اعظم کے ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ بالخصوص شمال مشرق میں براہ راست رابطہ قائم کرنے اور ترقی یافتہ قوم بننے کے ملک کے ہدف کو آگے بڑھانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔
15 اکتوبر کو، شری اورم دیما پور کے انڈیسن گاؤں میں ایک نئے کمیونٹی ہال کے افتتاح میں شرکت کریں گے اس طرح وہ مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو مزید نمایاں کریں گے۔
******
U.No:1250
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2064832)
Visitor Counter : 40