عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر ای۔آفس کو 92 منسلک / ماتحت دفاتر اور خود مختاروں اداروں میں نافذ کیا گیا  اور اس کے تحت تقریباً 6500 استعمال کنندگان پر احاطہ کیا گیا ہے

Posted On: 14 OCT 2024 6:09PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ذریعہ ای۔آفس نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد مزید اثر انگیز، مؤثر، شفاف اور معیاری دفتری ضوابط کو فروغ دے کر سرکاری کام کاج کو بہتر بنانا ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ(ڈی اے آر پی جی)  ای۔آفس کے نفاذ میں نوڈل محکمے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

سال 2019 سے 2024  کے دوران، ای۔آفس کے نفاذ کے معاملے میں سینٹرل سکریٹیریٹ میں غیر معمولی رفتار ملاحظہ کی گئی، اس کے تحت 37 لاکھ فائلوں یعنی 94 فیصد فائلوں اور رسیدوں کو ای۔فائلوں اور ای۔رسیدوں کے طور پر برقی طریقے سے  استعمال کیا جا رہا ہے۔سینٹرل سکریٹیریٹ  میں ای۔آفس پلیٹ فارم کے کامیاب نفاذ کے پس منظر میں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی اے آر پی جی کے حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند  کے تمام تر منسلک، ماتحت دفاتر اور خودمختار اداروں میں ای۔آفس نافذ کیا جائے گا۔

تمام تر وزارتوں / محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد 133 منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کو ای۔آفس کے نفاذ کے لیے شناخت کیا گیا۔ نوڈل محکمے کے طور پر ڈی اے آر پی جی نے 24 جون 2024 کو منسلک، ماتحت دفاتر اور خودمختار انجمنوں میں ای۔آفس کو اپنانے کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے۔تمام وزارتوں / محکموں اور این آئی سی- جو کہ ای۔آفس کے نفاذ کے معاملے میں ایک علمی شراکت دار ہے- کے ساتھ بین وزارتی میٹنگوں میں آن بورڈنگ سے متعلق لائحہ عمل اور تکنیکی طریقہ کار طے کیے گئے۔

ڈی اے آر پی جی اور این آئی سی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں، ای۔ آفس کو 92 منسلک/ ماتحت دفاتر اور خودمختار انجمنوں میں متعارف کرایا گیا اور  تقریباً 6500 استعمال کنندگان پر احاطہ کیا گیا ہے۔ جن اداروں میں حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کے تحت ای۔آفس نافذ کیا گیا ہے ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

وزارت / محکمہ

منسلک/ماتحت دفاتر اور خودمختار اداروں کی تعداد، جہاں ای۔آفس نافذ کیا گیا ہے

سرگرم ای۔آفس استعمال کنندگان کی تعداد

  1.  

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت

3

753

  1.  

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ

14

153

  1.  

صارفین کے امور کا محکمہ

10

1395

  1.  

ایٹمی توانائی کا محکمہ

1

527

  1.  

ٹیلی مواصلات کا محکمہ

1

415

  1.  

مویشی پالن اور دودھ سے بنی مصنوعات کا محکمہ

1

84

  1.  

وزارت سیاحت

 

21

63

  1.  

آیوش کی وزارت

1

19

  1.  

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت

2

18

  1.  

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت

1

16

  1.  

محکمہ ڈاک

26

1502

  1.  

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کا محکمہ

2

 

محکمہ کی مثال پر

  1.  

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ

1

22

  1.  

صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ

6

978

  1.  

کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز کا محکمہ

1

475

  1.  

آیوش کی وزارت

1

47

کُل

92

6467

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مرکزی حکومت کے بقیہ 41 منسلک/ماتحت دفاتر اور خودمختار اداروں میں ای۔آفس کے نفاذ سے متعلق کام  حتمی مرحلے میں ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1241


(Release ID: 2064809) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil