سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے پہلے دو اقدامات کا آغاز:پرائم منسٹر ارلی کرئیر ریسرچ گرانٹ (پی ایم ای سی آر جی) اور زیادہ اثر والے شعبوں میں ترقی کے لیے مشن - الیکٹرک وہیکل (ایم اے ایچ اے-ای وی)مشن
Posted On:
14 OCT 2024 3:40PM by PIB Delhi
نئے شروع ہونے والے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) نے آج اپنے پہلے دو اقدامات کے آغاز کا اعلان کیا - وزیر اعظم ارلی کرئیر ریسرچ گرانٹ (پی ایم ای سی آر جی) اور زیادہ اثرات والے شعبوں میں ترقی کے لیے مشن - الیکٹرک وہیکل (ایم اے ایچ اے –ای وی) مشن
پی ایم ای سی آر جی ابتدائی کریئر کے محققین کو ملک کے تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے اور ہندوستان کا سائنسی امتیاز اور اختراعات کی ترقی میں شراکت کی دعوت دیتا ہے۔ایم اے ایچ اے –ای وی مشن کو الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے اجزاء خاص کے طور پر بیٹری سیل کے لیے ایک الیکٹرانکس، مشینیں اور ڈرائیوز (پی ای ایم ڈی) اور چارجنگ انفرااسٹرکچرکوتحقیق اور ترقی کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
‘‘جیسا کہ اے این آر ایف دو اہم اقدام کی ابتداء کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتا ہے، یہ دونوں اے این آر ایف کے اہم مقاصد میں سے ایک، تعلیمی تحقیق اور صنعتی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں ایک تبدیلی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جہاں پی ایم ای سی آر جی ابتدائی کریئر کے محققین کی تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات اور خصوصیت کو فروغ دے سکتا ہے اور ہندوستان کی تحقیق پر مبنی خواہشات کو تیز کر سکتا ہے۔’’ وہیں اے این آر ایف کے سی ای او پروفیسر ابھے کرندیکرنے کہا کہ ایم اے ایچ اے- ای وی مشن الیکٹرک وہیکلز میں صنعت سے منسلک ترجیحی تحقیق کی حمایت کرے گاجو قومی ترجیح کا ایک شعبہ ہے۔
اے این آر ایف کا آغاز 10 ستمبر 2024 کو گورننگ بورڈ (جی بی) کی پہلی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ جس کی صدارت عزت مآب وزیراعظم نے گورننگ بورڈ (جی بی) کے صدر کی حیثیت سے کی تھی۔
میٹنگ میں اے این آر ایف کے اسٹریٹجک مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اہم شعبوں میں ہندوستان کی عالمی حیثیت ، قومی ترجیحات کے ساتھ تحقیق و ترقی سے ہم آہنگ کرنا، جامع ترقی کو فروغ دینا، صلاحیت سازی ، سائنسی ترقی اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانا، نیز تعلیمی تحقیق اور صنعتی ایپلی کیشنز کے درمیان فرق کو ختم کرنا شامل ہے۔ صنعت سے منسلک ترجیحی تحقیق۔پی ایم ای سی آر جی اورایم اے ایچ اے-ای وی دو پہلے اقدامات ہیں جن کا اعلان تبادلہ خیال کے دوران کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ابتدائی کریئر ریسرچ گرانٹ (پی ایم ای سی آر جی)
گرانٹ کو ایک لچکدار بجٹ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں تحقیق میں آسانی کے لیے ترقی پسند اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ اعلیٰ معیار کی اختراعی تحقیق کو فروغ دینے، محققین کی علمی حدود کو وسعت دینے، تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے اور سائنس اور ٹکنالوجی میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر مقام دلانے میں تعاون کرے گا۔
پی ایم ای سی آر جی نوجوان محققین کی پرورش وبرداخت کے لیے اے این آر ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ابتدائی کریئر کے محققین میں سرمایہ کاری کرکے پورے ہندوستان میں تحقیق اور اختراع کی ایک مضبوط ثقافت کے قیام اور فروغ میں مدد فراہم کرے گا۔
اے این آر ایف سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر مقام د لانے میں ابتدائی کریئر کے محققین کے ذریعہ ادا کیے گئے فعال اوراہم کردار کوتسلیم کرتا ہے۔ اے این آر ایف ان محققین کو بااختیار بنا کر ایک متحرک تحقیقی ماحولیاتی نظام کی تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے جو اعلیٰ اور اہم دریافتوں کو فروغ دیتا ہے۔
مشن الیکٹرک وہیکل (ای وی) اعلیٰ اثر والے شعبوں میں ترقی کے لیے مشن (ایم اے ایچ اے) اسکیم کے تحت
ایم اے ایچ اے- ای وی مشن درآمدات پر انحصار کم کرنے، گھریلو اختراعات کو فروغ دینے، اورای وی سیکٹر میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر شناخت دلانے کے لیے اہم ای وی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ایم اے ایچ اے –ای وی مشن اے این آر ایف کے زیادہ اثر والے شعبوں میں جدید کاری (ایم اے ایچ اے) پروگرام کا حصہ ہے جو کہ اہم سائنسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیر ادارہ جاتی، کثیرشعبہ اور کثیر تفتیشی تعاون کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ حکومت کےآتم نربھر بھارت (خود انحصار بھارت) کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد اہم شعبوں میں تکنیکی ترقی کو تیز کرنا ہے جس کا ملک کی مستقبل کی ترقی پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے تاکہ اس شعبہ میں ایک عالمی مقام پیدا کیا جاسکے۔
ٹیکنالوجی کےتین اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، ٹراپیکل ای وی بیٹریاں اور بیٹری سیل، پاور الیکٹرانکس، مشینیں اورڈرائیوز (پی ای ایم ڈی) اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفرااسٹرکچر، یہ مشن ای وی کے ضروری اجزاء کے ڈیزائن اور ترقی میں گھریلو صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
یہ مسابقت کو مضبوط کرے گا اور ہندوستان کو ای وی اجزاء کی ترقی کے مرکز کے طور پر مقام دلائے گا، عالمی مسابقتی اور اختراعی عمل کو آگے بڑھائےگا۔ یہ برقی نقل و حرکت کی تبدیلی کو تیز کرکے ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل میں اپنا اہم کردار ادا گا۔
ایم اے ایچ اے –ی وی مشن جدید ترین تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اے این آر ایف کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جو ملک کے ترجیحی علاقوں اور ابھرتی ہوئی تکنیکی سرحدوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
ای وی مشن کی قیادت کرتے ہوئےاے این آر ایف کا مقصد تحقیق و ترقی کے لیے ماحول ساز گار کرنا ہے جو تعلیمی، تحقیقی اور صنعتی شعبوں میں جدت اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ اس مشن سے ایک پائیدار اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ مستقبل کی طرف ہندوستان کی پیشرفت کو تیز کرنے کی امید ہے، جو کہ 2047 تک وکست بھارت کو حاصل کرنے کے حکومت کے ہدف میں اہم کردار ادا کرے گا۔
عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں فاؤنڈیشن ملک کے تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے ، سائنسی اور تکنیکی ترقی کو تیز کرنے کے لیے متعدد پروگراموں کو نفاذ کے لیے تیار ہے اور پہلے دو ہندوستان کے تحقیق و ترقی کے ماحولیاتی نظام کی تبدیلی کے ابتدائی اقدامات کے طور پر کام کریں گے۔
********
ش ح۔م ۔ح ۔اش ق
(U: 1232)
(Release ID: 2064765)
Visitor Counter : 38