صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این پی پی اے نے دستیابی اور  کم قیمت پر  دستیابی کے دہرے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے آٹھ درج فہرست دوائیوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کی ہے


ان میں سے زیادہ تر دوائیں کم لاگت کی ہیں اور عام طور پر ملک کے صحت عامہ کے پروگراموں کے لیے صف  اول کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی ہیں

Posted On: 14 OCT 2024 6:05PM by PIB Delhi

نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے ) کا مینڈیٹ سستی قیمتوں پر ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے اور ایسی ادویات تک رسائی کو خطرے میں ڈالے بغیرکم قیمت  پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ ضروری ادویات ملک کی صحت عامہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دستیاب رہیں اور ان کی قیمتوں کے ضابطے سے ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونی چاہیے، جہاں یہ ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوں۔

مختلف  وجوہات کی بنا پر ، جیسے  ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء کی قیمت میں اضافہ؛ پیداواری لاگت میں اضافہ؛ شرح تبادلہ وغیرہ میں تبدیلی؛ جس کے نتیجے میں ادویات کی پائیدار پیداوار اور مارکیٹنگ میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے، این پی پی اے کو قیمتوں میں اضافے کے لیے مینوفیکچررز سے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ کمپنیوں نے ان کے ناقابل عمل ہونے کی وجہ سے کچھ تشکیلات کو بند کرنے کے لیے بھی درخواست دی ہے۔

آٹھ  اکتوبر 2024 کو ہونے والی مکمل اتھارٹی میٹنگ میں تفصیلی غور و خوض کے بعد، ڈی پی سی او، 2013 کے پیرا 19 کے تحت غیر معمولی اختیارات کا مطالبہ کرتے ہوئے، اور وسیع تر عوامی مفاد میں، این پی پی اے  نے 8 دواؤں  کی گیارہ (11) درج فہرست  تشکیلات کی قیمتوں میں  حالیہ قیمتوں کے 50  فیصد  تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔  ان میں سے زیادہ تر دوائیں کم لاگت کی ہیں اور عام طور پر ملک کے صحت عامہ کے پروگراموں کے لیے صف اول کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ یہ ادویات دمہ، گلوکوما، تھیلیسیمیا، تپ دق، دماغی صحت کے امراض وغیرہ کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

جن فارمولیشنز کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، ان میں شامل ہیں: بینزائل پینسلن 10 لاکھ آئی یو انجیکشن؛ ایٹروپین انجکشن  06. ایم  جی / ایم ایل; انجیکشن کے لیے اسٹریپٹومائسن پاؤڈر 750 ملی گرام اور 1000 ملی گرام؛ سالبوٹامول گولی 2 ملی گرام اور 4 ملی گرام اور ریسپریٹر سلوشن 5 ملی گرام/ ملی لیٹر؛ پلیوکارپن  ڈراپس کا 2  فیصد؛ سیفاڈروکسل ٹیبلٹ 500 ملی گرام، ڈیسفیریوکسامین 500 ملی گرام انجیکشن کے لیے؛ اور لیتھیم گولیاں 300 ملی گرام۔

اس سے قبل این پی پی اے نے 2019 اور 2021 میں اس طرح کے غیر معمولی اختیارات کا استعمال کیا ہے، جس کے تحت 21 اور 9 فارمولیشنز کی قیمتوں میں بالترتیب 50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا ، تاکہ عوام کے لیے ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

************

U.No:1239

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2064760) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil