اسٹیل کی وزارت
محکمہ انکم ٹیکس نے آر آئی این ایل ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ٹی ڈی ایس رابطہ کاری پروگرام کا انعقاد کیا
Posted On:
14 OCT 2024 5:11PM by PIB Delhi
جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس، ٹی ڈی ایس سرکل، وشاکھاپٹنم کے زیراہتمام محکمہ انکم ٹیکس نے آج (14 اکتوبر 2024) وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل میں "ٹی ڈی ایس رابطہ کاری پروگرام" کا انعقاد کیا ہے۔
اس پروگرام کی صدارت جناب کے پرساد، آئی آر ایس، جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس، ٹی ڈی ایس سرکل، وشاکھاپٹنم نے کی، جس میں دیگر معززین جناب اجدا مدھوسودھنا راؤ، آئی آر ایس، ڈپٹی کمشنر آف انکم ٹیکس، ٹی ڈی ایس سرکل وشاکھاپٹنم، آر آئی این ایل اور محکمہ انکم ٹیکس کے کئی سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
آر آئی این ایل کے سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب کے پرساد، آئی آر ایس، جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس، ٹی ڈی ایس سرکل، وشاکھاپٹنم نے محکمہ انکم ٹیکس میں ٹی ڈی ایس کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کی وضاحت کی، جو محکمہ میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے شروع ہو رہی ہے اور مالی معلومات جمع کرنے ،جو پہلے سے بھرے ہوئے گوشواروں میں ظاہر ہوتی ہے، سالانہ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے، اپیلیں دائر کرنے وغیرہ سے متعلق ہیں، یہ سب کچھ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے مطابق بغیر کسی انکم ٹیکس آفس کا دورہ کئے انجام پذیر ہوا ہے۔ جناب کے پرساد، آئی آر ایس، جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس، ٹی ڈی ایس سرکل، وشاکھاپٹنم نے کہا کہ آر آئی این ایل کے پاس ایک مضبوط بنیاد ہے اور وہ ملک کی مالی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ پروگرام وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل کے افسران/ ملازمین تک پہنچنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، تاکہ ٹی ڈی ایس کی دفعات اور تعمیل کے بارے میں آئی ٹی کٹوتیوں / چھوٹ کے حقیقی دعوے اور ان کے عملے کے اراکین کو ایڈوائزری جاری کرنے اور ٹیکس ، تعمیل، ٹیکس دہندگان کی خدمات، محکمہ انکم ٹیکس میں حالیہ پیش رفت، محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی فلیگ شپ اسکیمیں وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
بعد ازاں محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر افسران نے انکم ٹیکس سے متعلق معاملات میں پرو گرام کے شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے شبہات کی وضاحت پیش کی۔
********
U.No:1235
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2064741)
Visitor Counter : 34