خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی چار اعشاریہ صفر خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران حاصل کی گئی حصولیابیاں
Posted On:
14 OCT 2024 2:48PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور اس کے تحت آنے والے تمام خودمختار اداروں نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2024 ء تک صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا حوالہ جات کے نمٹارے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کی خاطر کوششوں کی شروعات کی ہے اور عملی منصوبے تیار کیے ہیں اور ایسا پچھلے 3 برسوں میں منعقد کی گئی خصوصی مہمات کے مطابق کیا گیا ہے ۔
مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران مختلف اہداف کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جن میں مہم کے تحت صفائی ستھرائی کئے جانے کی جگہوں کی شناخت، دفاتر میں جگہ کے بندوبست اور خوبصورت بنائے جانے کا منصوبہ، استعمال میں نہ آنے والی اور غیر ضروری اشیاء کی شناخت اور ان کے تصفیے کے طریقہ ٔکار ( جی ایف آر کے مطابق)، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹس)، وزیر اعظم کے دفتر ( پی ایم او ) ، 3 ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات اور اپیلوں ( سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، ریکارڈ کے بندوبست - فائلوں کا جائزہ لینا ، ریکارڈنگ اور غیر ضروری فائلوں کو ختم کیا جانا /ای فائلوں کا بند کیا جانا شامل ہے۔ ان سبھی کاموں کی تفصیلات کو مہم کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
جاری مہم کے نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر - 31 اکتوبر ، 2024 ء ) کے دوران، وزارت کی جانب سے شناخت شدہ زیر التوا حوالہ جات کے تصفیے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 10 اکتوبر ، 2024 ء کی تاریخ تک مختلف زمرے میں زیر التوا حوالہ جات کی صورتحال درج ذیل ہے :
- اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات – 13
- عوامی شکایات – 312
- عوامی شکایات کی اپیلیں – 54
- بند کی گئیں ای فائلیں – 258
- منعقد کی گئیں صفائی ستھرائی کی مہم – 8856
- خالی کرائی گئی جگہ– 59781 مربع فٹ
- حاصل کردہ آمدنی – 10100 روپے
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے 4 اکتوبر ، 2024 ء کو نئی دلّی کے قُطب انسٹیٹیوشنل ایریا میں واقع سینٹرل ایڈوپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے ) کے دفتر کا دورہ کیا، تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر شرم دان دے سکیں اور خصوصی مہم 4.0 کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کر سکیں۔ ساتھ ہی ، اس مہم کے دوران وزیر موصوف کی جانب سے درخت لگانے کی پہل سے ، ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، 09 اکتوبر ، 2024 ء کو وزارت کے سینئر افسران نے جیون تارا اور جیون ویہار عمارتوں میں واقع وزارت کے احاطے، بیت الخلاء ، اسٹور رومز وغیرہ کا معائنہ کیا اور جیون ویہار عمارت میں واقع ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 1227
(Release ID: 2064689)
Visitor Counter : 40