وزارت آیوش
آیوش کے وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت ایک آملہ کا پیڑ لگائے
آیوش کے وزیر نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام مہم’ کے تحت دواؤں کے پودے لگانے کی اپیل کی
Posted On:
13 SEP 2024 5:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ‘ایک پیڑ ما کے نام’ قومی مہم کے ایک حصے کے طور پر ، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اپنی والدہ محترمہ مرحومہ سندھوتائی گنپت راؤ جادھو کی یاد میں آج نئی دہلی کے آیوش بھون میں ‘ آملہ’ کا پیڑ لگایا ۔
میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 'ایک پیڑ ما کے نام' مہم ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، اس مہم کے ذریعے لوگوں کو اپنی ماؤں کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے، یہ مہم ماں اور ممتا کے تئیں احترام اور شفقت و محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہے اور لوگ اس مہم میں شامل ہو کر اپنی ماں اور مادر وطن دونوں کے لیے کچھ خاص کرنے کے قابل محسوس کریں گے۔
انہوں نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنے ارد گرد دواؤں کے پودے لگائیں اور اس کے ساتھ اپنی ’تصویر ’ لیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی اس مہم کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔
وزیر موصوف پرتاپ راؤ جادھو نے مزید کہا کہ 5 جون 2024 کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعہ شروع کی گئی مہم ایک پیڑ ماں کے نام قومی مہم ایک عالمی مہم کی شکل اختیار کر رہی ہے جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔
پیڑ لگانے کے وقت وزیر موصوف کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، قومی طبی پلانٹس بورڈ ( این ایم پی بی )کے سی ای او ڈاکٹر مہیش ددھیچی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
آیوش کی وزارت کے تحت نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ کا اس مہم میں بڑا رول ہے، جس نے اس مہم کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے کچھ آسانی سے دستیاب دواؤں کے پودوں کے نام بھی عام کیے ہیں۔ یہ آیوش کی وزارت کی طرف سے لوگوں کوپیڑ لگانے کے ساتھ ساتھ دواؤں کے پودوں کے بارے میں بھی آگاہ کرنے کے بارے میں ایک خاص اقدام ہے، جو وزیر اعظم کی قرارداد کو صحت سے بھی جوڑ تا ہے
********
ش ح۔ م م ع۔خ م
UNO-1216
(Release ID: 2064608)
Visitor Counter : 22