وزارت دفاع
فوج کے سربراہ جنرل اوپیندردویدی ، جاپان کے دورے پر
Posted On:
14 OCT 2024 10:50AM by PIB Delhi
بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم کے طور پر، جنرل او پیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف( سی او اے ایس ) ، 14 سے 17 اکتوبر 2024 کو جاپان دورے پر رہیں گے۔
14 اکتوبر 2024 کو، جنرل اوپیندر دویدی ، جاپان میں بھارت کے سفیر جناب سی بی جارج سے ملاقات کریں گے اور اسکے بعد بھارتی سفارتخانہ، ٹوکیو میں بھارت - جاپان تعلقات پر ایک مذاکرہ میں حصہ لیں گے۔
15 اکتوبر 2024 کو، سی او اے ایس جاپانی وزارت دفاع اچی گایا میں سیئر فوجی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ انکا، جوائنٹ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف جنرل یوشیدا یوشیدے، چیف آف اسٹاف، جاپان گراؤنڈ سیلف–ڈیفینس فورس( جے جی ایس ڈی ایف) جنرل موریشتا یاسونوری، اکویزیشن کمشنر برائے ٹکنالوجی اور لوجسٹک ایجنسی ( اے ٹی ایل اے ) جناب اشیکاوا تاکیشی، سے بھی ملاقات کو پروگرام ہے۔ بات چیت کا مقصد بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جنرل اپیندر دویدی ایم او ڈی، اچی گایاجاپانی وزارت دفاع کے یادگار پر خراج عقیدت بھی پیش کریں گے، اسکے علاوہ انہیں جے جی ایس ڈی ایف کی طرف سے گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ جاپان سفر کے دوان جے جی ایس ڈی ایف کے سینئر حکام کے ساتھ بات چیت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز کا دورہ بھی شامل ہے۔
16 اکتوبر 2024 کو، جنرل اوپیندر دویدی، سی او اے ایس، ، چیف آف اسٹاف، جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفینس فورس جنرل موریشتا یاسونوری کے ساتھ فوجی اسکول کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ فوجیا سکول کے کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل کوڈاما یاسووکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ سی او اے ایس کو اسکول میں بریفنگ دی جائے گی اور وہ ایک آلات اور سہولیات ڈسپلے کا مشاہدہ بھی کریں گے۔
17 اکتوبر 2024 کو، سی او ایے ایس ہیروشیما کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہیروشیما پیس پارک میں گلپوشی کریں گے اور پیس پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے۔
جنرل اوپیندر دویدی کے دورے کا مقصد بھارت اور جاپان کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔
****
ش ح۔ ع و
U :1206
(Release ID: 2064582)
Visitor Counter : 56