سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہند-امریکہ انڈومنٹ اعزازات  پیش کیے:


سترہ انڈو-امریکہ ٹیموں کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) پر مبنی ٹیکنالوجی اور کوانٹم ٹیکنالوجیاں تیار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا موقع دیا گیا ہے

یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف (یو ایس-انڈیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈومنٹ فنڈ )  ایوارڈ کی تقریب میں اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز

حکومت ہندسیمی کنڈکٹرز کے لیے حالیہ اصلاحات جیسے ڈیزائن سے منسلک مراعات کے ذریعے ایک جدید اور متحرک اختراعی ماحولیاتی نظام پیداکر رہی ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   مختلف شعبوں میں ایک مضبوط اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے، یو ایس -  انڈیا  آئی سی ای ٹی (یو ایس- انڈیا  انیشیٹو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز) کا مقصد عالمی تعاون کو بڑھانا ہے

Posted On: 12 OCT 2024 3:50PM by PIB Delhi

ہند-امریکہ انڈومنٹ ایوارڈز پیش کرتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)    ڈاکٹر جتیندر سنگھ ،جن کے پاس  ارضیاتی سائنس،  (پی ایم او)، محکمہ ایٹمی توانائی، محکمہ خلا ء  اور عوامی شکایات و پنشن کے  محکمہ جات کا چارج بھی ہے،نے دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے تعاون پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور امریکہ ملکر ہند-امریکہ اسٹریٹجک ٹیکنالوجی شراکت داری کو مزید بلند اور وسیع کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے سائنسدانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اے آئی اور اسمارٹ کنیکٹڈ شہروں کے حوالے سے تعاون کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرموصوف نے یہ بات یو ایس-انڈیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انڈومنٹ فنڈ (یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف) ایوارڈ کی تقریب میں کہی، جس میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسِٹی بھی شریک تھے۔ یہ ایوارڈ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں دیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 17 جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی جنہیں مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز، فیصلہ سازی کے معاون نظام،  جی پی ٹی سے چلنے والی اے آئی، کوانٹم کمیونیکیشن کے لیے ٹیکنالوجیز کی ترقی، اور کوانٹم سینسرز کی تیاری جیسے منصوبوں پر کام کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ تمام منصوبے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کے موضوعات کے تحت ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ، انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی (آئی سی ای ٹی)   پر  یو ایس-انڈیا انیشیٹو کے تحت، سائنسی ایجنسیوں کے درمیان نئے معاہدے طے کیے گئے ہیں ،تاکہ مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دی جاسکے اور ایک مضبوط اختراعی نظام تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (این ایس ایف) کی مشترکہ کال کے تحت کمپیوٹر اور معلوماتی سائنس و انجینئرنگ، سائبر فزیکل نظام، اور محفوظ و قابل اعتماد سائبر اسپیس کے شعبوں میں 11 اعلیٰ معیاری تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔

ہندوستان اور امریکہ اس وقت ایک اہم موڑ پر ہیں، جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، جدیدترین مینوفیکچرنگ، بلاک چین، سبزتوانائی، اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی مستقبل کی ٹیکنالوجیز تیار ہو رہی ہیں، جو اس صدی کی سب سے بڑی تکنیکی تبدیلیاں لانے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حکومت حالیہ اصلاحات کے ذریعے ایک جدید اختراعی ماحولیاتی نظام تیارکرہی ہے، جس میں سیمی کنڈکٹرز کے لیے ڈیزائن سے منسلک مراعات، آٹوموبائلز کے لیے پی ایل آئی اسکیمیں، ڈرون پالیسی، اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے چہرہ کے بغیر تشخیص (فیس لیس ایسسمنٹ) جیسے اقدامات شامل حال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق اور اختراعات کی قدر میں اضافہ اور نوجوان ذہنوں میں اختراع اور کاروباریت کی ثقافت کو فروغ دینا  بھارت میں نمایاں ترقی کا باعث بنا ہے۔ 2014 میں تقریباً 350 اسٹارٹ اپس کے مقابلے میں، یہ تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت اب 110 سے زیادہ یونیکورن کمپنیوں کا مسکن ہے، جن میں سے 23 پچھلے سال ہی وجود میں آئیں، جو سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی ائی) کے میدان میں بھارت کی تیز رفتار ترقی کی علامت ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں نے 2009 میں یو ایس-انڈیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈومنٹ فنڈ (یو ایس - انڈیا آئی سی ای ٹی قائم کیا تاکہ مشترکہ ہندوستانی-امریکی کاروباری منصوبوں کو ،ان مصنوعات یا ٹیکنالوجیز کو مشترکہ طور پر تیار کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے جو نظریاتی مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہیں۔  ان سالوں کے دوران، اس پروگرام نے نئے پروڈکٹس اور ٹیکنالوجیوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ہندوستان کے موجدوں کے درمیان پائیدار تعاون کے بیج بونے کے لحاظ سے اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔

*****

ش ح ۔ ش ا ر ۔  م ت

U - 1183



(Release ID: 2064391) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil