وزارت دفاع
فوجی امور کے محکمے کی خصوصی مہم 4.0
ایک لاکھ 19؍ہزار240؍فائلوں کا جائزہ لیاگیا ہے،835 جگہوں کومہم کے تحت صاف کیاگیا، نظرثانی کے لیے 170 ضابطوں کی شناخت کی گئی
Posted On:
11 OCT 2024 5:50PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے فوجی امور کے محکمہ نے 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے پہلے ہفتے کے دوران 119240 فائلوں کا جائزہ لیا ہے، مہم کے تحت تقریباً 835 جگہوں کو صاف کیا ہے، 170 ضابطوں کی نشاندہی کی ہے اوراسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 101608 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔
ملک بھر میں دفاعی اداروں میں خصوصی مہم 4.0 بڑے جوش و خروش کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ پورے ملک میں تینوں مسلح افواج کے یونٹس اور فارمیشنز بشمول دور دراز اور سرحدی علاقوں میں مہم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران ستمبر 2024 میں محکمہ کی طرف سے مہم کے ہر پہلو کے لیے مضبوط اہداف مقرر کیے گئے تھے۔
خصوصی مہم میں کام کی جگہوں اورآس پاس کے ماحول کی عام صفائی، جگہ کا بہتر انتظام، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے، پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے اور دستیاب جگہ کو خوبصورت بنانے پرتوجہ مرکوزکی جارہی ہے۔ مہم میں عوامی شکایات، ایم پی، پی ایم او اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات، اپیلوں اور پارلیمانی یقین دہانیوں کے زیر االتوا معاملوں میں کمی لانے پر کلیدی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
********
(ش ح۔ م ع ن۔من)
UNO-1165
(Release ID: 2064244)
Visitor Counter : 25