وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0 فی الحال وزارت سیاحت میں صفائی مہم چلانے اور زیر التواء معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے جاری ہے

Posted On: 11 OCT 2024 6:26PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت، اپنے انڈیا ٹورزم دفاتر، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایمز)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)، انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) اور پروگرام ڈویژنوں کے ساتھ مل کر زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم  (ایس سی ڈی پی ایم)4.0میں  سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔

اس مہم کے لیے کل 8,841 اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے جو ایس سی ڈی پی  ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ اب تک 2918 سرگرمیاں عمل میں لائی گئی ہیں جو کل اہداف کا 33 فیصد بنتی ہیں۔

وزارت سیاحت، اس کے فیلڈ دفاتر اور اداروں نے خصوصی مہم 4.0 کے اصل مرحلے کے دوران 400 سے زیادہ آؤٹ ڈور مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مزید برآں، تقریباً 6,331 فزیکل فائلوں اور 1,803 ای-آفس فائلوں کو نظرثانی کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ایس سی ڈی پی  ایم  پورٹل پر روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی  کی جا رہی ہے اور اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

سیاحت کی وزارت، اس کے فیلڈ دفاتر اور اداروں نے 60 سے زیادہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے خصوصی مہم 4.0 کے تحت شروع کی گئی سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے۔

****                           

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.1167

 


(Release ID: 2064241) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Punjabi