ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ریلوے نے ڈیجیٹائزیشن، صفائی ستھرائی، شمولیت اور شکایات کے ازالے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 4.0 کو آگے بڑھایا


، ریلوے بورڈ  کے چیئرمین اور سی ای او نے خصوصی مہم 4.0 کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور  فعال شرکت اور کمیونٹی کی شمولیت پر زور دیا

چیئرمین اور سی ای او نے  جنرل منیجرز کو ذاتی طور پر مہم کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی

Posted On: 11 OCT 2024 4:47PM by PIB Delhi

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ستیش کمار نے آج خصوصی مہم 4.0 کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ریلوے بورڈ کے دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں زونل ریلوے کے جنرل منیجرز، پروڈکشن یونٹس کے جی ایمز، آر ڈی ایس او اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرلز کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے ایم ڈیز/سی ایم ڈیز اور ریلوے بورڈ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

میٹنگ کے دوران، کئی اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، خصوصی مہم 4.0 کے اہم اہداف کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا گیا یعنی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو آگے بڑھانا، مہم کے مقامات پر صفائی کو بہتر بنانا، جگہ خالی کرنا، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے آمدنی پیدا کرنا، اور عوامی شکایات کو تیزی سے حل کرنا، خاص طور پر ریل مدد  اور سی پی جی آر اے ایم ایس  جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے۔ چیئرمین اور سی ای او نے ان اہداف کو پورا کرنے اور اس سے متجاوز ہونے  کے لیے ہر سطح پر فعال شرکت کی ضرورت پر زور دیا اور  جنرل منیجرز کو مہم کی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

ریلوے کی وزارت نے پورے عزم اور توانائی کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 شروع کی ہے اور  اسے پورے ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ مہم کے ایک اہم عنصر کے طور پر میٹنگ میں شمولیت کو بھی اجاگر کیا گیا جس میں خواتین اور معذور   افراد کی شرکت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی  گئی۔   مزید برآں، کارکردگی اور اثر انگیزی  کو فروغ دینے کے لیے کام کو  نمٹانے  کے لیے بہترین طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ دفتری جگہوں کو بڑھانے، عوامی شکایات کے جلد از جلد حل اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر ریل چوپالوں کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

میٹنگ میں مہم کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کو سوشل میڈیا، مقامی نیوز چینلز پر دکھانے اور پریس ریلیز کی اہمیت  پر زور دیا گیا  تاکہ  عوامی آگاہی اور شرکت  کو بڑھایا جائے۔ ریلوے کی وزارت خصوصی مہم  4.0 کو ایک جامع اور مؤثر انداز میں چلانے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر اس کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔

*****

                           

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.1159

 



(Release ID: 2064200) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Punjabi