پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک "خصوصی مہم 4.0" کا کامیابی سے آغاز کیا جس کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا اور التوا میں کمی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

Posted On: 11 OCT 2024 2:42PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت (ایم او پی اے) ، حکومت ہند، "خصوصی مہم 4.0" کا آغاز کر رہی ہے، جو ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنا ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی اور اس کا بنیادی مقصد صفائی کو فروغ دینا اور زیر التواء کاموں میں کمی لانا ہے۔

"خصوصی مہم 4.0" دو مراحل پر مشتمل ہے۔ تیاری کا مرحلہ ، جو 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک جاری رہا،  اس دوران وزارت نے  مخصوص ہدف مقرر کیے، جن میں صفائی مہم کے مقامات کی شناخت، جگہ کی منصوبہ بندی اور دفتر کی زیبائش، غیر ضروری اور فضول اشیاء کی شناخت، اور زیر التواء حوالوں کی شناخت شامل ہیں۔ 400 سے زائد فائلز کی شناخت کی گئی ہے جن کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ انہیں حذف یا مزید برقرار رکھا جا سکے۔ فضول مواد کی بھی شناخت کی گئی ہے، جس میں غیر فعال الیکٹرانک اشیاء، ٹوٹے پھوٹے اور بوسیدہ فرنیچر وغیرہ شامل ہیں، جنہیں ضائع کیا جائے گا۔

اس کا نفاذ  کامرحلہ ، جو 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا، وزارت منصوبہ بند سرگرمیوں کے نفاذ پر توجہ دے گی، تاکہ صفائی کے اقدامات کا مکمل احاطہ کیا جا سکے اور عملیاتی کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔

 1 . نوڈل آفیسر کی تقرری: دفاتر میں نوڈل آفیسر کی تقرری کی گئی ہے تاکہ مہم کی سرگرمیوں میں تال میل پیدا کیا جا سکے  اورنگرانی کی  جا سکے،نیزاس کی ہموار اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

  1. اہم کاموں کی کامیاب شناخت: مختلف تیاری کے کام، جیسے صفائی مہم کے مقامات کی شناخت، دفتر کی زیبائش کا نفاذ، غیر ضروری مواد کو ہٹانا، اور زیر التواء حوالہ جات کو حل کرنے جیسے  کام انجام دئےگئے، جو مہم کے مقاصد میں معاون ثابت ہوئے۔
  2. سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فعال استعمال: مہم کے بارے میں معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں، تاکہ وسیع پیمانے پر آگاہی اور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت پارلیمانی امور (ایم او پی اے) نے "خصوصی مہم 4.0" کے تحت مقرر کردہ ا ہداف کی حصولیابی کے لیے اپنی مستقل عزم کا اعادہ کیا ہے، جس سے یہ اقدام ایک قابل ذکر کامیابی بن گیا ہے اورسوچھتا کو ادارا جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات میں کمی لانے کے  وزارت کے عزم کو پھر سے ثابت  کرتا ہے۔

****

ش ح۔ ش ب ۔س ع س

ٗUNO-1153


(Release ID: 2064154) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil