کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کھاد کے محکمہ کی جانب سے سوچھتا خصوصی مہم 4.0 منائی جا رہی ہے
کھاد کے محکمہ (ڈی او ایف ) اور اس کے 09 پی ایس یونے یکم ستمبر2024 سے15 ستمبر2024 تک 'سوچھتا - پکھواڑا اور 17.09.2024 سے 01.10.2024 تک 'سوچھتا ہی سیوا مہم کا مشاہدہ کیا
محکمہ کے مختلف پی ایس یو کی طرف سے شجرکاری مہم’ 'ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت اب تک تقریباً 4.97 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں
Posted On:
10 OCT 2024 6:13PM by PIB Delhi
3884 پردھان منتری کسان سمردھی کیندرز (پی ایم كے ایس كے) کی شناخت سوچھتا خصوصی4.0 کے تحت مہم کی جگہوں کے طور پر کی گئی ہے جس کا مقصدپی ایم کے ایس کےکو صاف ستھرا احاطے، بہتر سہولیات اور کسانوں کے لیے آسان رسائی کے ساتھ بہتر بنانا ہے
کھاد کے محکمے (ڈی او ایف)، کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت، حکومت ہند اور اس کے 9 پی ایس یو نے بالترتیب 01.09.2024 سے 15.09.2024 تک’سوچھتا - پکھواڑا‘ اور 17.09.20202024 تک 'سوچھتا ہی سیوا مہم کا مشاہدہ کیا۔
17.9.2024 کو محکمہ کھاد میں سوچھتا عہد لیا گیا جس میں افسران/عملے نے شرکت کی۔ '’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت شجرکاری مہم فی الحال محکمہ کھاد، انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (آئی ایف ایف سی او(، کرشک بھارتی کوآپریٹو لمیٹڈ (كے آر آئی بی ایچ سی او) وغیرہ کے پی ایس یوکے درمیان جاری ہے۔ اب تک پی ایس یو ، کے آر بی ایچ سی او، ڈی او ایف وغیرہ کی جانب سے ’ایک پیڑ ماں کے نام ‘ تقریباً 4.97 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ شرم دان سرگرمیاں، مضمون نویسی اور کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میںڈی او ایف کے افسران/ عملے نے مذکورہ تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10.09.2024 کوآر سی ایف کے تعاون سے ڈی ایف او میں '’سنگل یوز پلاسٹک‘ سے اجتناب پر ایک ویبینار منعقد کیا گیا۔
سووچھتا خصوصی مہم 4.0 محکمہ کھاد اور اس کے 09 پی ایس یوکے ذریعہ 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک منایا جا رہا ہے۔ڈی او ایف کے تحت پی ایس یو کو سوچھتا خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار کرنے کے لیے حساس بنایا گیا ہے تاکہ مزید اداروں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
3884 پردھان منتری کسان سمردھی کیندرز (پی ایم كے ایس كے) کی شناخت مہم کی جگہوں کے طور پر کی گئی ہے جن کی شناخت محکمہ کھاد سے متعلق سوچھتا خصوصی مہم 4.0 کے تحت کی گئی ہے جس کا مقصدپی ایم کے ایس کےکو صاف ستھرا احاطے، بہتر سہولیات اور کسانوں کے لیے آسان رسائی کے ساتھ بہتر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ کھاد اور اس کے پی ایس یو کی طرف سے ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق جائزہ لینے اور پرانی فائلوں (فزیکل اور ای فائلوں دونوں) کو ختم کرنے، عوامی شکایات کو دور کرنے، ریکارڈ کی ڈجیٹلائزیشن کے لیے تمام کوششوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ کاغذی کام میں کمی، ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ اسکریپ میٹریل وغیرہ -تاکہ کارکردگی اور جگہ کی دستیابی میں بہتری آئے۔ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت کی نگرانی ایک وقف پورٹل www.scdpm.gov.in پر کی جائے گی اور محکمہ کھاد کے ذریعہ ایس سی ڈی پی ایم پورٹل میں تازہ ترین معلومات کو مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی( نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کو لاگو کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، تاکہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
ش ح۔ ظ ا
(Release ID: 2063951)
Visitor Counter : 36