وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ نے بحریہ سویلینز کو بیمہ فراہم کرنے کے لیے بجاج ایلیئنز لائف انشورنس کے ساتھ مفاہمت نا مہ پر دستخط کیے

Posted On: 10 OCT 2024 5:39PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ سویلین عملے کے انسانی وسائل کے انتظام میں عمدگی، اختراع، موافقت اور بہتر عملی کارکردگی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کا ایک کلیدی مقصد شمولیت کے کلچر کو فروغ دینا اور مختلف فلاحی اقدامات کے ذریعے اپنے تعلق کا مضبوط احساس پیدا کرنا ہے۔

2024 کو ہندوستانی بحریہ کی جانب سے ‘بحری شہریوں کا سال’ (https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2001395) قرار دیا گیا ہے تاکہ نئے اقدامات کو فروغ دیا جا سکے اور بحریہ کے عملےکے لیے مجموعی کام کے ماحول کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جا سکے۔ بحری شہریوں کے سال میں اہم توجہ کامرکز معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے فلاحی اقدامات کرنا ہے۔

بحریہ کے سویلینز کے لیے اہم خدشات میں سے ایک  یہ ہے کہ سروس کے دوران موجود ملازم کی بے وقت موت کی صورت میں سویلین ملازمین کے اہل خانہ کو مالی امدادفراہم کرنا ہے۔ اس کے پیش نظر،سوگوار خاندان کی مالی مدد کے لیے جیون بیمہ کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس کے مطابق ہندوستانی بحریہ نےبجاج الیئنز لائف انشورینس کمپنی کے ساتھ متنوع پروڈکٹ پورٹ فولیو کی پیشکش کے لیے ایک ایم او یو  پردستخط کئے ہیں ، جس میں بحری سویلین کو مختلف اختیارات کے ساتھ سستے پریمیم پر ٹرم انشورنس بھی شامل ہے۔ یہ انشورنس نیول سویلینز رضاکارانہ بنیادوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے آنے والے کی موت یا انشورنس پالیسی کے تحت آنے والی کسی دوسری صورت حال میں فوری مالی امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

‘نیول سویلینز کے سال’ کے حصہ کی سرگرمیوں کے طور پر اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے،وائس ایڈمیرل سنجے بھلا، چیف آف پرسنل نے بجاج  الیئنز لائف کی طرف سے پیش کردہ لائف انشورنس سلوشنز کی تعریف کی، جو کہ آئی این سویلین اہلکاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے نیول سویلینز اور خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے  ہندوستانی بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(11)V0EX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(3)93TT.jpg

 

 

 

******

 

ش ح۔ش ت ۔ ف ر

U:1122


(Release ID: 2063921) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Marathi , Hindi