ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی تمام برآمدات کے آر ایم جی  میں 11فیصد سالانہ ترقی کے ساتھ، ہندوستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر 2030 تک بڑھ کر 350 بلین ڈالر  ہوجائے گا


سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے پی ایم متر  پارکس، پی ایل آئی اسکیم، اور نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن

Posted On: 10 OCT 2024 4:02PM by PIB Delhi

اگست 2024 کے ہندوستان کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، تمام ٹیکسٹائل برآمدات کے ریڈی میڈ گارمنٹس (آر ایم جی ) میں 11فیصد  سال  در سال اضافے کے ساتھ، ہندوستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر نمایاں توسیع کے لیے تیار ہے، جو ایک روشن مستقبل کا اشارہ ہے۔ ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے 2030 تک بڑھ کر  350 بلین ڈالر   ہونے کی توقع ہے، جو ہندوستان کی روایتی قوت  اور ایک مضبوط پالیسی فریم ورک  کا نتیجہ ہے جو سرمایہ کاری اور برآمدات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ آخر ی سرے  تک ویلیو چین کی صلاحیت، ایک مضبوط خام مال کی بنیاد، ایک بڑے برآمدی  ہدف  اور ایک متحرک اور تیزی سے پھیلتی ہوئی گھریلو مارکیٹ کے ساتھ، ہندوستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک روایتی لیڈر  ہے۔ مستقبل میں  سرمایہ کاری کے متعدد فیصلوں کی حوصلہ افزا رپورٹیں صنعت کے لیے صحت مند اشارے ہیں۔

حکومت کے روڈ میپ کے حصے کے طور پر متعدد اسکیموں اور پالیسی اقدامات کا مقصد ٹیکسٹائل سیکٹر کو 2030 تک 350 بلین  ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ان موروثی قوتوں کو فائدہ پہنچانا اور ان کو متحرک کرنا ہے۔ اگلے 3سے 5 سالوں میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کے ذریعے 90,000 کروڑ کی سرمایہ کاری متوقع ہے، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن جیسی اسکیموں سے ہندوستان  کو  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں قائدانہ حیثیت حاصل ہوگی۔

گزشتہ ماہ  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹرا  کے امراوتی میں پی ایم متر  پارک کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یہ فلیگ شپ پی ایم مِتر پارک اسکیم کے تحت ملک بھر میں منظور کیے گئے 7 پارکوں میں سے ایک ہے۔ پلگ اور پلے کی سہولیات سمیت عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، پی ایم میترا پارکس ہندوستان کو ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری اور برآمدات کے لیے عالمی مرکز بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم قدم ہوگا۔ ہر پی ایم متر  پارک کے مکمل ہونے پر 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تقریباً 1 لاکھ براہ راست روزگار اور 2 لاکھ بالواسطہ روزگار پیدا  ہونے کی توقع  ہے۔

پی ایل آئی  اسکیم، جس کی کل متوقع سرمایہ کاری  28000 کروڑ  روپے سے  زیادہ ہے ،  2,00,000 کروڑ روپے سے زائد کا متوقع کاروبار اور تقریباً 2.5 لاکھ کی مجوزہ روزگار پیدا کرنے کا مقصد ملک میں ایم ایم ایف  ملبوسات اور کپڑے اور تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دینا ہے تاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو سائز اور پیمانے کو حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن ایک خصوصی مشن ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف فلیگ شپ مشنز اور پروگراموں بشمول اسٹریٹجک شعبوں میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشن اسٹارٹ اپس اور تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیتا ہے جس میں خاص فائبر اور کمپوزٹ، جیو ٹیکسٹائل، ایگرو ٹیکسٹائل، حفاظتی ٹیکسٹائل، میڈیکل ٹیکسٹائل، دفاعی ٹیکسٹائل، کھیلوں کے ٹیکسٹائل، اور ماحولیات دوست ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

مرکزی سطح پر معاون پالیسی فریم ورک کو ٹیکسٹائل میں اعلیٰ ترقی کی صلاحیت رکھنے والی متعدد ریاستوں کے پالیسی اقدامات سے  پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے۔

 

****

 

ش ح۔ع و ۔خ م

U. No. 1109


(Release ID: 2063853) Visitor Counter : 52