مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے ہیکاتھون مرحلہ-2، 40 گھنٹے کا انفرادی کوڈنگ ایونٹ، بھارت منڈپم میں اختتام پذیر ہوا
اس تقریب میں ماہرین کی گفتگو، رہنمائی کے سیشن، ڈیمو اور تجزیے شامل تھے
قومی اور بین الاقوامی ٹیموں نے سیلاب کی نگرانی اور الرٹ سسٹم، ٹریفک کی اصلاح، شہری نقل و حرکت اور خواتین کی حفاظت جیسے چیلنجوں کے لیے حل تیار کیے
Posted On:
09 OCT 2024 7:29PM by PIB Delhi
آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے ہیکاتھون کا مرحلہ 2، 8 اکتوبر 2024 کو بھارت منڈپم میں اختتام پذیر ہوا، جس میں دنیا بھر سے شرکا کو ”AI بھارت 5G/6G سینڈ باکس“ کے بینر تلے اکٹھا کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا آغاز، ڈاکٹر نیرج متل، سکریٹری برائے ٹیلی کمیونیکیشن نے کیا جو بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے درمیان ایک مشترکہ کوشش تھی۔
ہیکاتھون نے 88 رجسٹرڈ ٹیموں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس میں 12 نے آئی ٹی یو معیارات کے مطابق اعلیٰ معیار کی تجاویز پیش کرنے کے بعد مرحلہ-2 میں پیش قدمی کی۔ ان ٹیموں نے 7 سے 8 اکتوبر تک منعقدہ 40 گھنٹے کے انفرادی کوڈنگ مقابلے میں حصہ لیا، جس میں ماہرانہ گفتگو، رہنمائی کے سیشن، لائیو ڈیمو اور تجزیے شامل تھے۔
ہیکاتھون نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے مطابق AI/ML کو 5G/6G نیٹ ورکس میں ضم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیارات کا استعمال کرتے ہوئے عملی اور متعلقہ عالمی مسائل کو حل کرنا تھا۔
ٹیموں نے عوامی نقل و حمل، سیلاب کی نگرانی، اور ڈرون پر مبنی وسائل کی شیڈولنگ جیسے شعبوں میں کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید حل پر کام کیا۔ قابل ذکر منصوبوں میں 5G سے چلنے والا اسمارٹ سٹی پبلک ٹرانسپورٹیشن سسٹم، سیلاب کی نگرانی اور الرٹ کرنے کا نظام، اور دریا کے کنارے فضلہ کے انتظام کے حل شامل تھے۔ دیگر ٹیموں نے شہری نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے AI پر مبنی 6G معیارات میں رکاوٹوں میں کمی، متحرک بیمفارمنگ آپٹیمائزیشن، اور ٹریفک کی اصلاح پر توجہ دی۔
اختتامی سیشن کے دوران، کامیاب ٹیموں کو آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے ہیکاتھون میں شرکت کے سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
مقابلے کا آغاز 12 شارٹ لسٹ کی تئی ٹیموں کے ساتھ ہوا — سات ہندوستان سے اور پانچ بین الاقوامی — جنہوں نے دو روزہ ایونٹ کے دوران رات گئے کوڈنگ میراتھن اور آن لائن رہنمائی کے سیشن میں حصہ لیا۔ ہیکاتھون کو ہندوستانی اور بین الاقوامی سرپرستوں کے ایک ایلیٹ پینل نے سپورٹ کیا، جس میں ایک ITU پروگرام آفیسر کی رہنمائی کے ساتھ 12 ہندوستانی اور دو بین الاقوامی ماہرین شامل ہیں۔
پہلا مرحلہ
پہلا مرحلہ 7 اگست سے 30 ستمبر 2024 تک منعقد ہوا۔ اس آن لائن مرحلے کے دوران، بین الاقوامی ٹیموں سمیت متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکا نے چیلنجوں کی ایک سیریز میں مقابلہ کیا جس کا مقصد AI/ML کو 5G/6G انفراسٹرکچر میں ضم کرنا تھا۔
ہیکاتھون مسائل کے دو بیانات پر توجہ مرکوز کرتا ہے:
1. AI بھارت 5G/6G سینڈ باکس – 5G/6G کے لیے اپنا AI/ML ماڈل بنائیں: ٹیمیں AI/ML پائپ لائن تیار کریں گی جس میں آئی ٹی یو کی سفارشات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
2. AI بھارت 5G/6G سینڈ باکس – خود مختار 5G/6G کے لیے اپنا خود کا xApp بنائیں: آئی ٹی یو ماہرین کی رہنمائی میں شرکا خود مختار 5G/6G نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے xApps بنائیں گے۔
AI بھارت 5G/6G ہیکاتھون ہندوستان اور پوری دنیا سے طلبا، سٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کو اکٹھا کرتے ہوئے جدت طرازی کا ایک مرکز بن گیا ہے۔ یہ AI اور اگلی نسل کی ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل کی تشکیل میں مدد کرے گا۔
(ہیکتھون پر مزید اپ ڈیٹ کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://challenge.aiforgood.itu.int/match/matchitem/95)
[مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی کے ہینڈل کو فالو کریں:
X- https://x.com/DoT_India
انسٹا- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ
فیس بک- https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]
**************
ش ح۔ ف ش ع
09-10-2024
U: 1082
(Release ID: 2063667)
Visitor Counter : 49