ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے ہاتھی ’شنکر‘ کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک کا دورہ کیا
Posted On:
09 OCT 2024 6:54PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے بدھ کو دہلی زولوجیکل پارک کا معائنہ کیا۔ معائنہ کا بنیادی مقصد افریقی ہاتھی ’شنکر‘ کی صحت اور دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے سیاحوں، جانوروں اور پرندوں کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
وزیر مملکت جناب کیرتی سنگھ نے افریقی ہاتھی ’شنکر‘ کے گھیرے کا معائنہ کیا اور ’مہاوتوں‘ اور ویٹرنری ڈاکٹروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ انھوں نے ہاتھی ’شنکر‘ کو پھل بھی کھلائے۔ معائنے کے دوران گجرات کے جام نگر کے ونتارا کے ماہر ڈاکٹر ایڈریان اور جنوبی افریقہ کے ہاتھی ماہر بھی موجود تھے۔ ’شنکر‘ کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس سلسلے میں ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ شنکر کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے، انھوں نے جام نگر، ونتارا کے ماہرین کو مشورہ دیا کہ وہ مہاوتوں کو تربیت دیں، ہاتھی کے لیے ضروری خوراک کا منصوبہ بنائیں اور باڑ میں بنیادی تبدیلیاں لائیں۔
اس دوران چڑیا گھر کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت جناب سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جنگلی حیات سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا فطرت اور جنگلی حیات سے تعلق بڑھ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں میں تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران انہیں وائلڈ لائف ویک کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے جنگلات کے حکام کو افریقی ہاتھی ’شنکر‘ کے ساتھی کے لیے جنوبی افریقی ممالک جنوبی افریقہ، زمبابوے، یوگانڈا، زامبیا، تنزانیہ، نامیبیا، کینیا، بوٹسوانا کو لکھے گئے خطوط کے بارے میں بھی بتایا۔ ایک مثبت اقدام میں بوٹسوانا اور زمبابوے نے ہاتھی عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
میٹنگ میں وزارت کے اے ڈی جی وائلڈ لائف جناب سشیل اوستھی اور دہلی زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر جناب سنجیت کمار بھی موجود تھے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 1081
(Release ID: 2063653)
Visitor Counter : 38