مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی سی آئی ایل نے حکومت ہند کو سال 2023-24 کے لیے 33.72 کروڑ روپے کا منافع ادا کیا
سی ایم ڈی، ٹی سی آئی ایل نے وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کو منافع کا چیک پیش کیا
یہ سال 2022-23 کے مقابلے میں منافع کی رقم میں 137 فیصد کے سالانہ اضافے کو نشان زد کرتا ہے
Posted On:
09 OCT 2024 6:37PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے آج 2023-24 کے لیے حکومت ہند کو 33.72 کروڑ روپے کا منافع (ڈیویڈنڈ) ادا کیا۔ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار نے ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے سیکرٹری ڈاکٹر نیرج متل کی موجودگی میں وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کو ڈیویڈنڈ کا چیک پیش کیا۔
حکومت کے پاس ٹی سی آئی ایل میں 100 فیصد حصے داری ہے اور سال 2022-23 میں پی ایس یو نے حکومت کو سال 2022-23 کے لیے 14.19 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ ادا کیا۔ یہ ٹی سی آئی ایل کی جانب سے حکومت کو ادا کیے گئے ڈیویڈنڈ کی رقم میں 137 فیصد کے سالانہ اضافے کو نشان زد کرتا ہے، اس طرح مالی مضبوطی اور پائیداری ظاہر ہوتی ہے۔
ٹی سی آئی ایل کو اگست 1978 میں قائم کیا گیا تھا جو محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔ کمپنی ایک منی رتنا پی ایس یو جو گزشتہ کئی سالوں میں مسلسل منافع بخش رہی ہے۔ ٹی سی آئی ایل سب سے زیادہ متنوع پی ایس یو میں سے ایک ہے، جو ہندوستان اور بیرون ملک ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں متعدد منصوبے چلا رہا ہے۔ ٹی سی آئی ایل نے دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ممالک میں پروجیکٹ پر عمل در آمد کیا ہے۔ اس کے بیرون ملک کام اس وقت مملکت سعودی عرب، کویت، عمان، ماریشس اور نیپال میں جاری ہیں، اس کے علاوہ 15 سے زیادہ افریقی ممالک میں کام کرنے والے پین افریقہ ای ودیا بھارتی اور آروگیہ بھارتی نیٹ ورک پروجیکٹ بھی کام کر رہے ہیں۔
[مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی کے ہینڈل کو فالو کریں:
X- https://x.com/DoT_India
انسٹا- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ
فیس بک- https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]
**************
ش ح۔ ف ش ع
09-10-2024
U: 1079
(Release ID: 2063630)
Visitor Counter : 41