وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مشق مالابار 2024 - افتتاحی تقریب

Posted On: 09 OCT 2024 6:04PM by PIB Delhi

مالابار 2024 کی افتتاحی تقریب ایسٹرن نیول کمانڈ کے زیراہتمام 09 اکتوبر 24 کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز ست پورہ پر منعقد ہوئی۔کثیر ملکی بحری  مشق  کے 28ویں ایڈیشن ،جس کی شروعات  8 اکتوبر 24کو ہوئی تھی، 18 اکتوبر 24 تک چلے گی۔  مالابار، جس کا آغاز 1992 میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ مشق کے طور پر کیا گیا تھا، اس نے ایک اہم سمندری مصروفیت کے طور پر مزید توجہ حاصل کی،  جس میں بعد جاپان اور آسٹریلیا بھی اس میں شامل ہوگئے۔

اس تقریب کی میزبانی وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف، مشرقی بحریہ کمان نے کی، جس میں شریک ممالک کی بحریہ اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ وفود کے سربراہان اور دیگر معززین نے شرکت کی جن میں جنرل یوشیہیڈہ یوشیدا، چیف آف اسٹاف، جوائنٹ اسٹاف، جاپان، ایڈمرل اسٹیفن کوہلر، کمانڈر یو ایس پیسفک فلیٹ، وائس ایڈمیرل کٹسوشی   اوماچی ، کمانڈر ان چیف، جاپان  سیلف ڈیفنس فلیٹ اور ریئر ایڈمیرل کرس اسمتھ، کمانڈر آسٹریلوی فلیٹ شامل تھے۔ آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے شریک جہازوں، ہوائی جہازوں اور اسپیشل فورسز کا عملہ اور منصوبہ بندی کا عملہ بھی موجود تھا۔ تمام شریک بحری افواج کے کمانڈروں نے مشترکہ بحری چیلنجوں سے نمٹنے اور تعاون پر مبنی فریم ورک بنانے کے لیے افہام و تفہیم، تعاون اور مشغولیت کو بڑھانے میں مالابار مشق  کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

یہ مشق دو الگ الگ مرحلوں میں ہاربر اور سمندر میں منعقد کی جائے گی۔ مالابار 2024 براہ راست ہتھیاروں کی فائرنگ، پیچیدہ سطح، اینٹی ایئر اور اینٹی سب میرین جنگی مشقوں اور مشترکہ مشقوں کا مشاہدہ کرے گا۔ پرجوش تقریب  میں ڈیسٹرائرس، فریگیٹس، کارویٹ اور فلیٹ سپورٹ بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ لانگ رینج کے میری ٹائم گشتی طیارے، جیٹ ایئر کرافٹ، انٹیگرل ہیلی کاپٹر اور آبدوز کے اثاثوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

 

مشق مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اہم ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر تربیت اور کام کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے ہم خیال قوموں کو اکٹھا کرتی ہے۔ یہ مشق حکومت  ہند کے  سیکورٹی اینڈ گروتھ فار ان دی ریجن (ساگر) کے وژن کے  ساتھ ہم آہنگ ہے اور ہم خیال ممالک کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مصروفیت کی عکاسی کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(7)GNQ1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(7)EVWP.jpeg

 

 ش ح۔م ش۔  ج

UNO-1071

 



(Release ID: 2063612) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil