بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کے تحت سووچھتا پر ملک گیر مہم مسلسل چلا رہی ہے
Posted On:
09 OCT 2024 4:58PM by PIB Delhi
سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن سے متاثر ہو کر، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی)، اپنے مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) اور خود مختار اداروں (اے بیز) کے ساتھ مل کر زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم ) 4.0 کے لگاتار چوتھے سال میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ یہ مہم دو مراحل پر مشتمل ہے: تیاری کا مرحلہ، جو 30 ستمبر 2024 کو ختم ہوا، اور اصل مرحلہ، جو 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، ایم ایچ آئی کے سکریٹری نے دفتر کے احاطے میں صفائی کی تمام نشاندہی کی گئی جگہوں کا معائنہ کیا اور تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کی مدت کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک کلی طور پر وقف ٹیم کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اسے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے زیر اہتمام ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ، ایم ایچ آئی نے اپنے سی پی ایس ایز اور اے بیز کے ساتھ، خصوصی مہم 4.0 کے اصل مرحلے کے دوران 656 آؤٹ ڈور مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خالی کرنے کے لیے کل 25.8 لاکھ مربع فٹ جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے نئی دفتری جگہ یا میٹنگ ہال یا لائبریری وغیرہ جیسی سرگرمیوں کے مقصد سے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، جائزہ لینے کے لیے تقریباً 33000 حقیقی فائلوں اور 9700 ڈیجیٹل فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایچ ایم ٹی مشین کے ذریعے صفائی کے لیے فرناس ایریا کی نشاندہی کی گئی، آئی سی اے ٹی ٹولز لمیٹڈ، بنگلورو، کرناٹک مانیسر، ہریانہ میں صفائی کے لیے جگہ کی نشاندہی کی گئی۔
ایف سی آر آئی، پلکڑ، کیرالہ میں صفائی کے لیے شناخت شدہ جگہ ، چنئی، تمل ناڈو میں جی اے آر سی میں صفائی کے لیے شناخت شدہ جگہ ۔
خصوصی مہم 4.0 کا اصل مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور بھاری صنعتوں کی وزارت اپنے سی پی ایس ایز اور اے بیز کے ساتھ جوش و خروش سے مہم میں حصہ لے رہی ہے اور اسے صفائی کے تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔ مہم اپنے تیاری کے مرحلے کے دوران مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پورے آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔
مہم کے اصل مرحلے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے، کیونکہ 6 لاکھ مربع فٹ (تقریباً) کے رقبے کو پہلے ہی خالی کرایا جاچکا ہے اور 4800 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے ،جن میں سے 2156 حقیقی فائلوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے اور 1600 سے زیادہ ڈیجیٹل فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے ،جس سے 1.12 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
مزید بر آں بیداری پیدا کرنے اور دیگر اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سی پی ایس ایزاور اے بیزکے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے ایکس (سابقہ ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 240 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کی گئی ہیں، جو خصوصی مہم 4.0 کے تحت انجام دی گئیں اہم سرگرمیوں کو نمایاں کرتی ہیں۔
(بھاری صنعتوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وجے متل، ایم ایچ آئی کے تحت سی پی ایس ایزاور اے بیزکی خصوصی مہم 4.0 کے اصل مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے)
نیپا لمیٹڈ میں کولنگ ٹاور کی صفائی مہم، باسمتیا ٹی اسٹیٹ آفس، اے وائی سی ایل لمیٹڈ میں صفائی مہم۔
************
U.No:1066
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2063563)
Visitor Counter : 27