بجلی کی وزارت
پی ایف سی نے 1.265 بلین امریکی ڈالر کا، اب تک کا سب سے بڑابیرونی کرنسی ٹرم لون حاصل کیا
Posted On:
04 OCT 2024 4:34PM by PIB Delhi
پی ایف سی جو ایک مہارتنا کمپنی اور ہندوستانی بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرکردہ این بی ایف سی ہے، ہندوستانی پی ایس یو سے 1.265 بلین امریکی ڈالر کے اب تک کے سب سے بڑے غیر ملکی کرنسی کے ٹرم لون کے اجراء کے کامیاب بند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے۔ یہ تاریخی لین دین آئی ایف ایس سی ،جی آئی ایف ٹی سٹی، گاندھی نگر میں واقع متعدد بینکوں کے ساتھ ایک سہولت کے معاہدے کے ذریعے عمل میں آیا۔
یہ قرض بنیادی طور پر تھرمل جنریشن منصوبوں کے علاوہ دیگر اثاثوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے پی ایف سی کی ڈی کاربنائزیشن اور گرین انرجی کی منتقلی کے لیے مضبوط عزم کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ملٹی کرنسی فنڈنگ پی ایف سی کو اپنے آپریشنز کو توسیع دینے، اپنی مارکیٹ میں موجودگی کو بڑھانے، اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے اور مسابقتی برتری کو برقرار رکھنے کے قابل بنائے گی۔
فلوٹنگ ریٹ لون، فی الحال اوسطاً 4.21 فیصد سالانہ کی شرح سے، جی3 کرنسیوں — یو ایس ڈی، ای یو آر اور جے پی وائی — میں متفرق 5 سال کی مدت رکھتی ہے اور یہ بیرونی بینچ مارک ریٹس ، جیسے یو ایس ڈی کے لیے ایس او ایف آر، ای یو آر کے لئے ای یو آر آئی بی او آر اور جے پی وائی کے لئے ٹی او این اے سے منسلک ہے۔
ایس بی آئی، آئی ڈی بی آئی، ایکسز، ایم یو ایف جی، ڈیوٹشے اور ایس ایم بی سی جاری کرنے والے بینکرس تھے، جبکہ ایس بی آئی سب سے بڑا قرض دہندہ ہے اور اس لین دین کے لیے سہولت ایجنٹ کے طور پر بھی کام کر رہا ہے۔
****
U.No:1052
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2063436)
Visitor Counter : 32