عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے جاری خصوصی مہم 4.0 کے دوران سائبر سیکورٹی سے متعلق بیداری کو بڑھانے اورالیکٹرانکس اور انفارمیشن کی وزارت کی سیکورٹی کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے  7 اکتوبر کوسی ایس او آئی میں سائبر تحفظات سے متعلق  ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا


ڈی اے آر پی جی نے بیداری کو فروغ دینے اور  عوامی حکمرانی میں سائبر لچک کو مضبوط بنانے کے لیے سائبر سیکورٹی پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

سائبر سیکورٹی ورکشاپ میں ہندوستان میں سائبر سیکورٹی کے موجودہ منظر نامے اور ای -آفس، بھوشیہ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے لئے سائبر سیکورٹی پر پینل مباحثہ ہوا

Posted On: 08 OCT 2024 12:21PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نے نئی دلی کے ونے مارگ پر واقع  سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ (سی ایس او آئی) میں سائبر سیکورٹی سے متعلق  ایک جامع ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ پہل میتی کے تحت سی ای آر ٹی-اِن (انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم) کے ذریعہ سائبر سوچھتا کیندر کے قیام سے متاثر ہے۔

اس ورکشاپ کا مقصد سائبر سیکورٹی سے متعلق آگاہی کو بڑھانا، میتی کے اقدامات کو فروغ دینا اور عوامی ای گورننس پلیٹ فارم کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط سائبر انفرااسٹرکچر کی ضرورت پر زور دینا ہے۔ یہ ورکشاپ خصوصی مہم 4.0 کے دائرہ کار کے تحت منعقد ہوئی، جس میں این آئی سی کے سینئر افسران، عوامی شکایات کے نوڈل افسران/ مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس)کے لیے نوڈل افسران، نیشنل ای- گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ(این ای ایس ڈی اے2023)  کے لیے نوڈل افسران اور وزارت کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تخلیق اور آپریشن میں شامل سینئر اہلکار سمیت 200 سے زائد سینئر افسران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں ہندوستان میں سائبر سیکورٹی کے موجودہ منظر نامے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ  مختلف سرکاری ایپلی کیشنز کے لیے سائبر سیکورٹی کے تحفظات، آج کے ڈیجیٹل ماحول میں سائبر سیکورٹی کی اہم ضرورت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ ورکشاپ سائبر خطرات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-08122313BDGN.png

 

ورکشاپ میں دو اہم  پینل کے ڈسکشن راؤنڈز شامل تھے۔ ڈاکٹر سنجے بہل (ڈی جی، سی ای آر ٹی-ان) کی سربراہی میں 'بھارت میں موجودہ سائبر سیکورٹی منظر نامے' کے عنوان سے پہلا ورکشاپ ، جس میں جناب  نوین کمار سنگھ (ڈی جی این سی آئی آئی پی سی)، جناب سنتوش مشرا (سائبر سیکورٹی پر پارٹنر پی ڈبلیو سی اور این  ای ایس ڈی اے2023) اور محترمہ سیما کھنہ(ڈی ڈی جی اور ایچ او جی سائبر سیکیورٹی - این آئی سی)  اور ڈاکٹر سنجے بہل (ڈی جی، سی ای آر ٹی-ان) کی پیشکشیں شامل تھیں۔  دوسرے پینل مباحثے میں 'ای-آفس بھوشیہ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے لیے سائبر سیکورٹی کے تحفظات' پر توجہ مرکوز کی گئی اور محترمہ جیا دوبے (جوائنٹ سکریٹری، ڈی اے پی آر جی)، ڈاکٹر سشیل کمار (ڈی ڈی جی اور ایچ او جی، این آئی سی)، محترمہ رچنا سریواستو (سائنٹسٹ جی، این آئی سی - ای آفس)، جناب ایل بنسل (سینئر ڈائریکٹر (آئی ٹی)، ڈی او پی پی ڈبلیو- بھوشیہ)، اور جناب  سنجیو سکسینہ (ایس ٹی ڈی، این آئی سی، ڈی اے آر پی جی-سی پی جی آر اے ایم ایس)کی جانب سے قیمتی معلومات پیش کی گئیں۔

افتتاحی سیشن کا آغاز ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پونیت یادو کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جنہوں نے آج کے ڈیجیٹل ماحول میں مضبوط سائبر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی اہمیت کے بارے میں ایک زبردست پیغام پیغام دیا۔ انہوں نے عوامی خدمات میں شفافیت اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ اور مؤثر ای-گورننس پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-081223357K7A.png

 

سی ای آر ٹی-اِن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنجے بہل نے ہندوستان میں سائبر لچک کو بڑھانے کے مقصد سے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے  ایک محفوظ ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق، سائبر خطرات کے خلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔ ڈی او پی پی ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری جناب  دھرو جیوتی سین گپتا نے بھویشیہ پورٹل کی سائبر سیفٹی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حساس پنشن کی معلومات کے تحفظ اور پنشنرز کو محفوظ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے بھی سائبرسیکوریٹی اقدامات کو مضبوط بنا کر ای گورننس پلیٹ فارم کی حفاظت کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نیشنل ای-گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ (این جی ایس ڈی اے) جیسے اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جہاں عوامی خدمات کی محفوظ اور موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معلومات کی حفاظت اور رازداری بنیادی پیرامیٹرز کے طور پر کام کرتی ہے۔

میتی کے سکریٹری جناب ایس کرشننن نے سائبر سوچھتا کیندر (بوٹنیٹ کلیننگ اور مالویئر تجزیہ مرکز) جیسے اقدامات کے ذریعے ہندوستان کے سائبر سیکورٹی کے منظر نامے کو مضبوط بنانے میں حکومت ہند کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔سی ای آر ٹی-اِن کی قیادت میں یہ کوششیں ملک کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-08122351NE2T.png

 

سی ای آر ٹی-اِن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنجے بہل کی میزبانی میں پہلے پینل نے قومی سائبر لچک کی کوششوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ این سی آئی آئی پی سی کے جناب نوین کمار سنگھ نے اہم بنیادی ڈھانچے کو سائبر خطرات سے بچانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پی ڈبلیو سی  کے جناب سنتوش مشرا نے این ای اسی ڈی اے 2023 کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کے موجودہ سائبر سیکورٹی کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا اور این آئی سی  کی محترمہ سیما کھنہ نے حکومت کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو درپیش چیلنجوں اور ان کو محفوظ بنانے کے لیے این آئی سی  کی کوششوں پر توجہ دی۔ دوسری پینل مباحثہ کے دوران ای-آفس بھوشیہ  اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے لیے سائبر سیکورٹی کے تحفظات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پروگرام کی نظامت ڈی اے آر پی جی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جیہ  دوبےنے کیا۔ انہوں نے اہم سرکاری پلیٹ فارمز جیسے ای-آفس بھوشیہ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کی کارکردگی اور سالمیت کو بڑھانے کے لیے مضبوط سائبر سیکورٹی اقدامات کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-08122404GWJH.png

 

دوسرے پینل کی نظامت ڈی اے آر پی جی کی جوائنٹ سکریٹری  محترمہ جیہ دوبے نے ای-آفس بھوشیہ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے لیے سائبرسیکوریٹی اقدامات کے نفاذ پر زور دیا۔ ڈاکٹر سشیل کمار نے بلارکاوٹ سرکاری کاموں کے لیے ای-آفس سیکورٹی پر زور دیا، جبکہ محترمہ رچنا سریواستو نے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جناب  انل بنسل نے بھویشیہ پورٹل میں ڈیٹا پرائیویسی کی ضرورت پر زور دیا اور جناب سنجیو سکسینہ نے شہریوں کی شکایات کے محفوظ ازالے کو یقینی بنانے کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سائبرسیکوریٹی حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کیا۔

ورکشاپ کا اختتام محترمہ سریتا تنیجا  کے شکریے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے جناب ایس کرشنن اور جناب  وی سری نواس کی قیادت کی تعریف کی۔ اس پروگرام میں  محفوظ ای-حکمرانی  کے لیے سائبر تحفظات کی اہم اہمیت پر زور دیا گیا جس میں میتی  اور ڈی اے آر پی جی کے اقدامات کی نمائش کی گئی جس کا مقصد ہندوستان کی ڈیجیٹل لچک کو مضبوط کرنا ہے۔

 

************

U.No:1006

ش ح۔ع ح۔ع ر


(Release ID: 2063104) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil