کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نےناگپورمیں آئی بی ایم، جے این اے آر ڈی ڈی سی آپریشنز کا جائزہ لیااورجدید اسکیننگ اور ایکس آر ڈی سہولیات کا افتتاح کیا

Posted On: 07 OCT 2024 8:44PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کاکنی  کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ناگپور میں انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہم اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  ڈیجیٹل اختراعات کا آغاز کیا اور ہندوستان کی معدنیات کی دریافت  اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے  کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

دورے کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے ناگپور کے ہنگا میں آئی بی ایم کی جدید ترین معدنی پروسیسنگ لیب کا دورہ کیا۔ یہ لیب ہندوستان کے اسٹریٹجک معدنی مشن کے لیے اہم ہے۔ معدنیات کی اہم پروسیسنگ اور اس کے استعمال میں لیب کی جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی، کانکنی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے لوہیا اور آئی بی ایم کے کنٹرولر جنرل نے اِس نمائش کا معائنہ کیا انہوں نے کارکردگی، پائیداریت اور عالمی مسابقت کو فروغ دینے میں لیب کے کردار کو اجاگر کیا۔

جناب جی کشن ریڈی نے فیلڈ ایمیشن اسکیننگ الیکٹران مائیکرواسکوپ (ایف ای ایس ایم) اور جدید معدنی پروسیسنگ لیباریٹری میں ڈیجیٹل ایکسرے ڈفریکشن (ایکس آر ڈی)سہولیات کا افتتاح کیا۔یہ جدید ٹیکنالوجی معدنی کے تجزیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی اس کے علاوہ درستگی ، کارکردگی اور معدنیات کی پروسیسنگ میں استحکام لاکر ہندوستان کے اسٹریٹجک معدنی مشن میں تعاون کریں گی۔

وزیر موصوف نے آئی بی ایم کے جناب سنجے لوہیا اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی، جس میں بلارکاوٹ کام کاج کو جاری رکھنے ، معدنیات کی تلاش کی کوششوں کو بڑھانے اور کانکنی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جناب لوہیا نے وزیرموصوف  کو پائیدار کانکنی کے طریقوں اور مائننگ ٹینمنٹ سسٹم کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔

جناب جی کشن ریڈی نے آئی بی ایم کے احاطے میں جواہر لعل نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی) کے جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی، جہاں انہوں نے ایلومینیم پروسیسنگ میں تحقیق اور اختراع کی اہمیت اور معدنی وسائل میں ہندوستان کی خود انحصاری میں اس کے تعاون پر زور دیا۔

مرکزی وزیر نے آئی بی ایم ہیڈکوارٹر میں پودا لگایا، جو ماحولیاتی استحکام اور کانکنی کے شعبے میں سبز اقدامات کے عزم کی علامت ہے۔

یہ دورہ معدنی وسائل میں خود انحصاری کو فروغ دینے اور عالمی معدنیات کے شعبے میں ہندوستان کی پوزیشن کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کی لگن کو تقویت دیتا ہے۔

************

U.No:1000

ش ح۔ع ح۔ع ر


(Release ID: 2063090) Visitor Counter : 31


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi